10:34 am
صدر ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے سربراہ رینڈالف ایلس کو عہدے سے ہٹا دیا

صدر ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے سربراہ رینڈالف ایلس کو عہدے سے ہٹا دیا

10:34 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے سیکرٹ سروس کے سربراہ رینڈالف ایلس کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے، جیمس مرے کو نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے قائم مقام چیف آف اسٹاف مک ملوینی کو سیکرٹ
سروس چیف رینڈالف ایلس کی برخاستگی کے احکامات دئیے ہیں اور جیمز مرے کو ان کی جگہ نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔رینڈالف کی برطرفی گزشتہ ماہ ہونے والے ایک واقعے کی وجہ سے ہوئی جس میں ایک چینی خاتون نے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گالف کلب میں گھسنے کی کوشش کی تھی، خاتون سے متعدد چینی پاسپورٹس اور جدید ڈیوائسز ملی تھیں۔

تازہ ترین خبریں