10:37 am
آسام: ہندو انتہاپسندوں کا بزرگ مسلمان پر گوشت فروخت کرنے کا الزام لگا کر تشدد

آسام: ہندو انتہاپسندوں کا بزرگ مسلمان پر گوشت فروخت کرنے کا الزام لگا کر تشدد

10:37 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں انتہا پسندوں نے بزرگ مسلمان پر گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا، مودی کے غنڈوں نے ناپاک جانور کا گوشت کھانے پر بھی مجبور کیا۔بھارت میں انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ، مسلمانوں کا
جینا حرام کر دیا۔ آسام میں بزرگ مسلمان شوکت علی کو گائے کے گوشت کی فروخت کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ 68 سالہ شہری کو کیچڑ میں بٹھا کر ناپاک جانور کا گوشت کھانے پر بھی مجبور کیا گیا۔بزرگ شہری کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔