05:57 am
پاکستان کو حملے کی دھمکیاں دیتے ہی جرمنی حرکت میں آگیا

پاکستان کو حملے کی دھمکیاں دیتے ہی جرمنی حرکت میں آگیا

05:57 am

فرینکفرٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کو حملے کی دھمکیاں دیتے ہی جرمنی حرکت میں آگیا ، بھارت کو زوردار جھٹکا دے ڈالا ، دن کے آغاز میں زبردست خبر آگئی ۔۔۔ جرمنی کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کیخلاف بڑا کریک ڈاون، 2 جاسوس گرفتار کر لیے گئے۔ جرمن خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جرمن سیکورٹی اداروں کی جانب سے بھارتی خفیہ ادارے را کیخلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جرمن سیکورٹی فورس نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 2 جاسوس گرفتار کر لیے ہیں۔ دونوں ایک جاسوس مرد جبکہ ایک جاسوس خاتون ہے۔ دونوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ دونوں جاسوس جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوس میں ملوث ہیں۔ دونوں جاسوسوں کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں