10:50 am
یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل

یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل

10:50 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)قابض بھارتی حکومت کی کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی کوششیں جاری ہیں، یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی کی تہاڑجیل منتقل کر دیا گیا ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق یاسین ملک کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کے احکامات پر نئی دہلی لایا گیا ہے،جہاں این آئی اے حریت رہنما سے جھوٹے فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کرے گی۔کشمیری میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ این آئی اے کی عدالت نے یاسین ملک کے خلاف
عدالت میں پیشی کے احکامات جاری کیے تھے،انہیں این آئی اے نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔کشمیری میڈیاکا کہنا ہے کہ کشمیری رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے لیے ان سے گھنٹوں تحقیقات کی جا رہی ہیں، این آئی اے جھوٹے فنڈنگ کیس میں آج بھی میر واعظ عمر فاروق سے تفتیش کا سلسلہ جاری رکھے گی۔میر واعظ عمر فاروق سے این آئی اے نے دو دن تک کئی گھنٹوں تک سوالا ت پوچھے ہیں،میر واعظ عمر فاروق کو پیر کو نئی دہلی طلب کیا گیاتھا۔

تازہ ترین خبریں