07:33 am
بھارت کی 20 ریاستوں میں‌ 91 نشستوں‌ کے لئے ووٹنگ جاری

بھارت کی 20 ریاستوں میں‌ 91 نشستوں‌ کے لئے ووٹنگ جاری

07:33 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور مہاگٹھ بندھن میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔بھارت میں عام انتخابات کے پہلےمرحلےکے لیے ووٹنگ جاری، نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور مہاگٹھ بندھن میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ پہلے مرحلے میں 91 نشستوں کیلئے آندھرا پردیش، آسام، بہار، جموں کشمیر اڑیسہ اور اتر پردیش
سمیت بیس ریاستوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔انتخابی جائزوں کے مطابق الیکشن میں مودی کی جماعت کو برتری ملنے کا امکان ہے۔ نوے کروڑ ووٹرز کے لیے 10 لاکھ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ لوک سبھا کی 543 نشستوں میں کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار ہوں گی۔ سات مراحل میں ہونے والی پولنگ کےبعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ریاستوں میں پولنگ کا عمل ایک سے زیادہ مراحل میں ہو گا۔ 8 ریاستیں ایسی ہیں جہاں 11 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں پولنگ مکمل کی جائے گی، ان میں اُترآکھنڈ، سکّم، ارونا چل پردیش، ناگا لینڈ، میزو رام، میگھالیا، تلنگانا اور آندھرا پردیش شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں