07:40 am
چین طوفانی ہواؤں کی زد میں

چین طوفانی ہواؤں کی زد میں

07:40 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چین میں طوفانی ہواؤں کے جھکڑ نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔سیکڑوں میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت اُکھڑ گئے ، بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ ہائی وے پر ایک ٹرک بیچ سڑک پر
اُلٹنے سے بال بال بچا اور ایک گاڑی دریا میں جا گری۔رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے

تازہ ترین خبریں