07:46 am
بنکاک کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی،2 ہلاک

بنکاک کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی،2 ہلاک

07:46 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بنکاک کے تجارتی مرکز میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، متعدد لوگوں نے عمارت سے کود کر اپنی جان بچائی۔خبر ایجنسی کے مطابق آگ بنکاک کے مشہور تجارتی مرکز سینٹرل ورلڈ کمپلیکس میں لگی، آگ 56 منزلہ عمارت کی آٹھویں
منزل پر لگی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت کو لوگوں سے خالی کرا لیا گیا۔گورنر بنکاک کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے ، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک عمارت کو بند کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں