03:14 pm
عرب ملک سے پاکستانیوں کے بارے میں قیامت خیز خبر

عرب ملک سے پاکستانیوں کے بارے میں قیامت خیز خبر

03:14 pm

ابوظہبی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی کے ایک ولا میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت کواپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ واقعے میں 6 پاکستانی جاںبحق ہوئے جن میں سے 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی میں واقع ایک ولا کے ایک کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے سمیت پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی ولامکمل طور پر خاکستر ہوگیا تھا۔