08:59 am
بھا رت کا ایک اور جنگی ہیلی کاپٹر تباہ

بھا رت کا ایک اور جنگی ہیلی کاپٹر تباہ

08:59 am

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوی کا ہیلی کاپٹر چیتک گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی بحریہ نے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے پر تحقیقات کا حکم دے دیا اور ابتدائی بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گرنے سے قبل ہی تمام عملہ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فضائیہ کے بھی ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں۔
گذشتہ ماہ مارچ میں بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے تھے جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئر فورس 20 دنوں میں 5 جنگی جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر سے محروم ہوگئی۔ بھارت کو 20 روز کے اندر اربوں ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔ 27 فروری کو بھی پاکستان نے بھارت کا مگ 21 طیارہ مار گرایا تھا۔رواں ماہ 19 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ائیرشو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔اگر ماضی میں بھارتی فضائیہ کے حوالے سے خبروں کا جائزہ لیا جائے تو بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی ہی کی خبریں موصول ہوتی ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑیجمہوریت ہونے کی دعویدار بھارتی حکومت کی فضائیہ کے طیارے اگر صرف ریہرسل کے دوران ہی گر کر تباہ ہو سکتے ہیں تو پھر اتنی ناقابل فضائیہ کسی ملک میں داخل ہو کر کیسے فضائی کارروائی کر سکتی ہے۔ رواں برس یکم فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کا ایک میراج 2000 طیارہ بھارتی ریاست بنگلورو میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں