10:39 am
نیو جرسی: بارش کے دوران بجلی کی تاروں میں‌ آگ بھڑک اٹھی‌، جانی نقصان نہیں‌ ہوا

نیو جرسی: بارش کے دوران بجلی کی تاروں میں‌ آگ بھڑک اٹھی‌، جانی نقصان نہیں‌ ہوا

10:39 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکا میں بجلی کی تاروں نے بارش کے دوران آگ پکڑ لی جہاں کام میں‌ مصروف محنت کشوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ فائر بریگیڈ نے گھنٹوں‌ کی جدوجہد کے بعد آگ بجھانے میں‌ کامیابی حاصل کر لی تاہم جانی نقصان نہیں‌ ہوا.امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر مانچسٹر ٹاؤن کے ایک چوک میں بارش کے دوران الیکٹرک ورکرز کام میں مصروف تھے کہ اچانک بجلی کی تاروں میں آگ بھڑک اٹھی، محنت کشوں نے بھاگ
کر جانیں بچائیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور محمکے کے اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے، فائر بریگیڈ کے عملے نے گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں آج کل طوفانی بارشیں زور و شور سے ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں