06:48 am
مسافروں سے بھرا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

مسافروں سے بھرا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

06:48 am

میکسیکو سٹی (فارن ڈیسک) میکسیکو میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے عملے سمیت تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس سے مونٹیری کیلئے نجی طیارہ روانہ ہواتھا تاہم میکسیکو پہنچنے سے پہلے ہی راڈار سے غائب ہوگیا
اور پھر اس کی کھوج شروع کی گئی تو ملبہ سرحدی ریاست کے شہر مونکولفا کے شمال مغرب میں دور دراز پہاڑی علاقے میں ملا۔چیلنجر 601 نام کے اس نجی مسافر طیارے کے ہلاک افراد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں جو لاس ویگاس میں باکسنگ میچ دیکھنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔

تازہ ترین خبریں