08:20 am
یمن : امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 جنگجو ہلاک

یمن : امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 جنگجو ہلاک

08:20 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) یمن میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے 4 جنگجو ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں امریکی ڈرون نے جنگجو کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے القاعدہ کے 4 جنگجو مارے گئے جبکہ ہلاک ہونیوالوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔خبر رساں ادارے کے
مطابق ڈرون نے گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب القاعدہ کے جنگجو ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے تھے۔ حملے کے بعد شدت پسندوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خبر ذرائع کے مطابق گاڑی تباہ ہونے کے بعد لاشیں جل گئیں جو شناخت کے قابل نہیں رہیں۔

تازہ ترین خبریں