09:57 am
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید، عوام کا احتجاج

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید، عوام کا احتجاج

09:57 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہو گیا، مقتول کے رشتے داروں اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا جس میں دیگر کشمیری بھی شامل ہو گئے اوراحتجاج دیگر علاقوں میں بھی پھیل گیا۔مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، شوپیاں میں آج صبح ایک کشمیری کو بھارتی کالے قانون کا سہارا
لیتے ہوئے گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔نوجوان کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج پھیل گیا، مظاہرین آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس دوران علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی اس کے باوجود لوگوں نے رکاوٹیں ہٹا کر مظاہروں میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں