09:58 am
لندن: مسلح شخص مسجد پر فائرنگ کے بعد فرار، جانی نقصان نہیں ہوا

لندن: مسلح شخص مسجد پر فائرنگ کے بعد فرار، جانی نقصان نہیں ہوا

09:58 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لندن میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ، سیون کنگز کے علاقے میں تراویح کے دوران مسلح شخص نے فائرنگ کر دی، نمازیوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی۔دنیامیں بڑھتاہوا اسلام فوبیا، مشرقی لندن میں کی سیون کنگز مسجد میں نماز تراویح کے دوران مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جو نمازیوں نے ناکام بنا دی جبکہ شرپسند
فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح شخص کی تلاش شروع کر دی۔ مسجد میں اضافی سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے اپریل میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کےدوران فائرنگ سے پچاس افراد شہید ہو گئے تھے۔