09:27 am
مودی اُس دُلہن کی طرح ہیں جو روٹیاں کم پکاتی ہے چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے

مودی اُس دُلہن کی طرح ہیں جو روٹیاں کم پکاتی ہے چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے

09:27 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ ’مودی جی اُس دلہن کی طرح ہیں جو روٹیاں کم بیلتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے تاکہ محلے والوں کو یہ پتہ چلے کہ وہ کام کر رہی ہے۔ بس یہی ہوا ہے مودی سرکار میں۔نوجوت سنگھ نے اسی پر اکتفا نہیں کیا ۔انہوں نے مودی کو ’جھوٹوں کا سردار‘اور ’’منقسم اعلیٰ‘ قرار دینے کے ساتھ ساتھ امبانی اور اڈانی کا بزنس منیجر بھی گردانا ہے۔انہوں نے اندور میں انتخابی
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے ’کالے انگریزوں‘ کو نکال باہر کریں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مولانا آزاد اور مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے جس نے ہندوستان کے لوگوں کو انگریزوں سے آزادی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک سکھ ہوں اور مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے تمام قومی سوالوں پر مناظرہ کر لیں۔بھارتی الیکشن کمیشن نے مودی کے خلاف متنازع بیانات دینے پر نجوت سنگھ سدھو کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ تاہم وہ ان نوٹسز کی پروا کیے بغیر اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور مودی سرکار کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔