03:18 pm
میئرلندن صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

میئرلندن صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

03:18 pm

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں جس پر ان کی مستقل حفاظت کیلئے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 2016ءمیں بریگزٹ پر ریفرنڈم کے بعد دھمکیوں میں اضافہ ہوا اور سوشل میڈیا کے ذریعے 237 دھمکیاں موصول ہوئیں جبکہ سٹی ہال نے میئر کو دھمکیوں کے 17 کیس پولیس حوالے بھی کئے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر لندن صادق خان کو خدشہ ہے کہ کمیونیٹیز کو تقسیم کرنے کیلئے دہشت گرد حملہ بھی کر سکتے ہیں جس کے باعث ان کی حفاظت کیلئے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں