08:53 am
کرائسٹ چرچ حملہ، رائل کمیشن آج سے تحقیقات کرے گا

کرائسٹ چرچ حملہ، رائل کمیشن آج سے تحقیقات کرے گا

08:53 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نیوزی لینڈ کا رائل کمیشن کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کی آج سے تحقیقات شروع کرے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ قوانین کے مطابق رائل کمیشن عدالتی تحقیقات کا اعلیٰ ترین فورم ہے، رائل کمیشن جائزہ لے گا کہ کیا سیکیورٹی ادارے حملے کو روک سکتے تھے یا نہیں؟وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمیشن کے نتائج سے آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک
تھام میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو مسجد پر کیے گئے دہشت گرد حملے میں 51 افراد شہید ہوئے تھے، حملے کے ملزم کو پولیس نے اسی روز اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ایک اور مسجد کو نشانہ بنانے جا رہا تھا۔