08:55 am
فجیرہ حملے میں 2 سعودی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا

فجیرہ حملے میں 2 سعودی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا

08:55 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کے نزدیک پیش آنے والے تخریب کاری کے واقعے میں سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔یو اے ای، فجیرہ بندرگاہ کے قریب تخریبی کارروائیسعودی وزیر توانائی کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں سعودی آئل ٹینکر کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نہ ہی آئل ٹینکر سے آئل کا اخراج ہوا ہے۔خالد الفالح نے یہ بھی
کہا کہ اس حملے میں سعودی عرب کے دونوں جہازوں کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کے قریب تخریبی کارروائی میں 4 جہازمتاثر ہوئے تھے۔