09:04 am
امریکی پابندیوں کے باعث سخت دباؤ میں ہیں

امریکی پابندیوں کے باعث سخت دباؤ میں ہیں

09:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک ایسے سخت دباؤ کا شکار ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔سیاسی کارکنان کے ساتھ غیر رسمی ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کی پابندیوں نے معاشی صورت حال کو عراق کے ساتھ جنگ
کے دوران معاشی حالات سے بھی ابتر بنا دیا ہے۔انہوں نے ملک میں سیاسی طاقتوں سے پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے واضح کیا کہ امریکی دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنا ممکن نہیں، ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔