03:26 pm
اسلامی ملک پر بمباری، 12 شہری شہید

اسلامی ملک پر بمباری، 12 شہری شہید

03:26 pm

بیروت( آن لائن )شام میں شمال مغربی شہروں میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 12 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔ ان میں سے چھ شہری حلب میں مارے گئے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والیادارے'سیرین آبزر ویٹری' کیمطابق شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوںکے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے۔خیال رہیکہ حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر
اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب 'تحریر الشام ' کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔اپریل کے آخرمیں روسی طیاروںنے ادلب میں اپوزیشن کے حامی گروپوںکے ٹھکانوںپر بڑے پیمانے پر بمباری شروع کی تھی۔آبزر ویٹری کے مطابق مسلح گروپوںکی طرف سے حلب میں سرکاری فوج کے زیرکنٹرول النیرب کیمپ پر چار گولے داغے جس کے نتیجیمیں کم سے کم چھ شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس کیمپ میں زیادہ تر فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔

تازہ ترین خبریں