08:53 pm
پیاز کے چند کھانے میں استعمال کے علاوہ حیرت انگیز کمالات جو آپ کو بھی پتہ ہونے چاہیں

پیاز کے چند کھانے میں استعمال کے علاوہ حیرت انگیز کمالات جو آپ کو بھی پتہ ہونے چاہیں

08:53 pm

عام طور پر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ پیاز صرف کھانے کا ذائقہ بڑھانے اور اس کا روپ نکھارنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسے کیل مہاسوں کے خاتمے سے لے کر چولہے کی صفائی تک کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں پیاز کے چند ایسے کمالات کا ذکر کیا جا رہا ہے، جن سے آپ پہلے واقف نہیں ہوں گے۔ زنگ آلود چھریوں کو تیز کریں: زنگ آلود چھریوں کے استعمال میں خاصی مشکل پیش آتی ہے۔ زنگ سے نجات کے لیے ان چھریوں کو ایک بڑے سے پیاز میں پیوست کریں اور کچھ ہی دیر میں زنگ سے پاک چھریاں حاصل کریں
۔شہد کی مکھی کے ڈنک کی شدت کم کریں: اگر آپ کو کبھی شہد کی مکھی کاٹ لے، تو متاثرہ حصے پر پیاز رگڑیں۔ اس کے نتیجے میں درد میں کمی واقع ہو گی۔ پینٹ کی بو سے نجات حاصل کریں: اگر آپ نئے پینٹ کی بو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو مہنگا روم ریفریشنر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ پیاز کے چند ٹکڑے تھوڑے سے پانی میں ڈال کر برتن کو رات بھر کے لیے اس کمرے میں رکھ دیں، جہاں نیا پینٹ ہوا ہے۔ اس طرح پینٹ کی ناخوشگوار بو سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ چولہے کو صاف کریں: اس مقصد کے لیے پیاز کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں اور ایک حصے سے چولہا رگڑ کر اسے صاف کریں۔ کیل مہاسوں کا خاتمہ: پیاز میں ایسے جادوئی انزائمز پائے جاتے ہیں، جو کیل مہاسوں کے خاتمے میں موثر ثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ کیل مہاسوں سے پریشان ہیں، تو پیاز کو پیس کر پانی میں ملائیں اور پھر اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں۔ پیاز کے اجزا کیل مہاسوں کے خاتمے میں موثر ثابت ہوں گے۔ جھلسے ہوئے حصے کو تسکین پہنچائیں: پیاز جراثیم کش خصوصیات کا مالک بھی ہوتا ہے اور یہ زخمی یا جھلس جانے والے جسم کے حصے کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔ اگر آپ کے جسم کا کوئی حصہ جل گیا ہے، تو اس پر آرام سے پیاز رگڑیں اور تکلیف سے نجات حاصل کریں۔ دھات کو چمکائیں: پیاز کو پیسیں اور اس میں اتنا ہی پانی ملائیں۔ پھر کپڑے میں ڈال کر اسے دھات پر تھپتھپائیں اور اس وقت رگڑتے رہیں کہ جب تک دھات صاف و چمک دار نہیں ہو جاتی۔ جلے ہوئے چاولوں کی بو ختم کریں: اگر آپ گھر میں پھیلی جلے ہوئے چاولوں کی بو سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو پیاز کا ایک ٹکڑا چولہے کے سامنے رکھ دیں۔ یہ ساری بدبو جذب کر لے گا۔

تازہ ترین خبریں

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میںموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میںموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسلامی ممالک کی متحد اور مضبوط آواز سامنے آنی چاہیے۔عمران خان

مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسلامی ممالک کی متحد اور مضبوط آواز سامنے آنی چاہیے۔عمران خان

رانا ثنا اللہ نے سمارٹ لاک ڈاون کو فراڈ لاک ڈاون قرار دے دیا

رانا ثنا اللہ نے سمارٹ لاک ڈاون کو فراڈ لاک ڈاون قرار دے دیا

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن سے متعلق 12رکنی وفد کی وزارت خارجہ آمد، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا سنسنی خیز انکشاف ، سب کچھ اُگل دیا

لاپتا لڑکیوں کے کیس میں ملزم کا سنسنی خیز انکشاف ، سب کچھ اُگل دیا

 صدارتی نظام رائج کرنے  کی  دائردرخواستیں کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کر نے کا حکم

صدارتی نظام رائج کرنے کی دائردرخواستیں کھلی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کر نے کا حکم

تھانے میں ویڈیو بنانے والے لڑکوں کیساتھ پولیس نے کیا کیا؟ اہم خبر آگئی

تھانے میں ویڈیو بنانے والے لڑکوں کیساتھ پولیس نے کیا کیا؟ اہم خبر آگئی

انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔!!!انتہائی اہم ترین سیاسی رہنما اغوا کے بعد بے دردی سےقتل ، ملکی فضا سوگوار

انا للہ واناالیہ راجعون ۔۔۔!!!انتہائی اہم ترین سیاسی رہنما اغوا کے بعد بے دردی سےقتل ، ملکی فضا سوگوار

صوبائی وزیراکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

صوبائی وزیراکبر ایوب نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا

شہبازشریف کیخلاف نئی انکوائری ’’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘‘ کی غنڈہ گردی ہے ، مریم اورنگزیب

شہبازشریف کیخلاف نئی انکوائری ’’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘‘ کی غنڈہ گردی ہے ، مریم اورنگزیب

نیشنل ایکشن پلان اور پاک افغان سرحدی امور سے متعلق اہم اجلاس آج ہونگے

نیشنل ایکشن پلان اور پاک افغان سرحدی امور سے متعلق اہم اجلاس آج ہونگے

کشمیرکاز پر سلیکٹیڈ وزیراعظم کی مجرمانہ غفلت پر خاموش نہیں رہیں گے ،بلاول بھٹو زرداری

کشمیرکاز پر سلیکٹیڈ وزیراعظم کی مجرمانہ غفلت پر خاموش نہیں رہیں گے ،بلاول بھٹو زرداری