10:12 pm
ڈی ایچ اے ڈیلر ایسوسی ایشن نے اینٹ سے اینٹ بچانے کا اعلان کر دیا

ڈی ایچ اے ڈیلر ایسوسی ایشن نے اینٹ سے اینٹ بچانے کا اعلان کر دیا

10:12 pm

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)زمین ڈاٹ کام کے خلاف ڈی ایچ اے ڈیلرز ایسوسی ایشن کی محنت رنگ لے آئی ، زمین ڈاٹ کام کی لاہور میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں ساٹھ فیصد سے زائد خالی سٹالوں نے بائیکاٹ تحریک کی کامیابی کی نوید سنا دی ،ڈی ایچ اے ایسوسی ایشن نے پاکستان بھر کی ڈیلرز ایسوسی ایشن کو مشترکہ جدوجہد کے لئے تحریک تیز کرنے کی درخواست کر دی ۔ڈی ایچ اے ڈیلر ز ایسوسی ایشن کے صدر ابو بکر بھٹی ،نائب صدر شاہ بہرام مون ملک ،وائس چیئرمین عرفان میو ،فیز تھری میں ثالثی کمیٹی کے چیئرمین حسنین گوندل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے
کہ سب ڈیلر بھائی ہمارا ساتھ دیں اور زمین ڈاٹ کا م کا بائیکاٹ جاری رکھیں،زمین ڈاٹ کام جس رفتار سے ہمارے پیسوں سے اوپر گئی تھی اللہ کی مہربانی سے ہماری کامیاب تحریک کی بدولت اسی رفتار سے واپس زمین پر آگئی ہے ۔ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک یہ بائیکاٹ جاری رہے گا ۔زمین ڈاٹ کام کی بدنیتی اور بد عہدی کے خلاف ہم میدان عمل میں آئے ہیں وہ وقت دور نہیں ہ جب زمین ڈاٹ کام تخت شاہی زمین بوس ہو جائے گا ۔ہم نے زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ کا فیصلہ برادری کے مفاد میں کیا ہے،یہ کسی کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ پورے ڈی ایچ اے کا مسئلہ ہے ،ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ ڈیلروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہو گا،ہم متحد ہو کر یہ جنگ جیتیں گے،زمین ڈاٹ کام نے ڈیلر برادری کے کلائنٹ پر شب خون مارا ہے ،ہمارے کلائنٹ بدمعاشی سے چوری کئے جارہے ہیں ،جو کسی طور پر بھی قبول نہیں ۔ہماری بائیکاٹ تحریک کی ساری کہانی گزشتہ دنوں ہونے والی ناکام ایکسپو نمائش نے ظاہر کر دی ہے جہاں خالی سٹال ڈیلر وں کی آمد کا انتظار کررہے تھے ہمارا ڈی ایچ اے سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ زمین ڈاٹ کام کو منصوبہ دینا بند کرے،اپنے رجسٹرڈ ڈیلروں کا اعتماد بحال کرے اور ان سے کام لے تاکہ زمین ڈاٹ کام کی اس دونمبری اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے کلائنٹ چھننے کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔تما م ڈیلر متحد رہیں اور اتفاق و یگانگت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے خلاف قلمی اور عملی جدوجہد جاری رکھیں ۔

تازہ ترین خبریں

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی

قومی اسمبلی کا اجلاس ۔۔ ضابطہ اخلاق جاری ۔۔۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے

قومی اسمبلی کا اجلاس ۔۔ ضابطہ اخلاق جاری ۔۔۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ۔۔۔ پاکستان کا موقف سامنے آگیا

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ۔۔۔ پاکستان کا موقف سامنے آگیا