01:59 pm
ایئر پورٹ پر آپ کا بورڈنگ پاس گم ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

ایئر پورٹ پر آپ کا بورڈنگ پاس گم ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی

01:59 pm

لندن (ویب ڈیسک)کسی شخص کو پسینے دلانے کیلئے یہی کافی ہے کہ اس کی اہم سفری دستاویزات گم ہوجائیں۔ اگر آپ کا پاسپورٹ گم ہوجائے تو اس کا سیدھا سا مطلب ہے کہ آپ سفر کرنے کے اہل نہیں ہیں، لیکن اگر آپ کا بورڈنگ پاس گم ہوجائے تو کیا ہوتا ہے؟۔سوال و جواب کی ویب سائٹ کوراپر اس حوالے سے سوال اٹھایا گیا کہ اگر آپ کا بورڈنگ پاس گمہوجائے تو کیا آپ کو سکیورٹی اداروں کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑے گا؟ کیا آپ کو طیارے پر سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی؟۔ اس سوال کا جواب انتہائی حیران کن آیا کیونکہ اکثر لوگوں نے بتایا کہ اگر بورڈنگ پاس گم ہوجائے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔راجیش کوشک نامی صارف نے بتایا کہ ایک بار اس کی بیوی کا بورڈنگ پاس گم ہوگیا۔
اس صورت میں ہم لوگ فوری طور پر ایک میزبان خاتون کے پاس گئے اور اپنی پریشانی سے آگاہ کیا ۔ ایئر پورٹ پر میزبان خاتون نے اپنے واکی ٹاکی کے ذریعے ایک شخص کو بلایا جو ہمیں ایک کمپیوٹر تک لے گیا۔ اس نے میری بیوی کا پاسپورٹ لیا اور ہم سب کو نئے بورڈنگ پاسز جاری کردیے، صرف یہی نہیں بلکہ ہمارے سامان کے ٹیگز بھی تبدیل کردیے گئے۔ایک انٹرنیشنل ایئر لائن کے ملازم نے بتایا کہ بورڈنگ پاس گم ہونے سے چھ نہیں ہوتا، کیونکہ سکیورٹی چیک یا سامان اٹھان کے دوران بعض لوگوں کے بورڈنگ پاس گم ہوجاتے ہیں ۔ اگر ایئر پورٹ پر آپ کے ساتھ ایسی صورتحال پیش آجائے تو آپ فوری متعلقہ ایئر لائن کے ذمہ داران یا سکیورٹی آفیسر کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ ایئرلائن پر لازم ہے کہ وہ آپ کو نیابورڈنگ پاس جاری کرے۔ نیا بورڈنگ پاس صرف دو صورتوں میں جاری نہیں ہوسکتا۔ ایک صورت تو یہ ہے کہ آپ کی سکیورٹی کلیئرنس نہ ہوئی تو آپ کو بورڈنگ پاس جاری نہیں ہوگا۔ اگر آپ کے بورڈنگ پاس کے چکر میں فلائٹ بہت زیادہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہو تو بھی آپ کو نیا بورڈنگ پاس جاری نہیں ہوگا، بصورتِ دیگر آپ کو فوری نیا بورڈنگ پاس جاری کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا،  تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا، تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

یکم جولائی سے آٹے کی قیمت میں بڑی تبدیلی کا امکان آٹے کی قیمت کتنی ہو جائے گی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

عجب بہنوں کی غضب کہانی،اکھٹے کھانا ،ملکر باتھ کرنا، ایک ہی شخص سے منگنی

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل

نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کا الیکشن ہارنے کے باوجود وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے ۔۔ویڈیو وا ئرل