10:22 am
جب  کرینہ  نے اسلام قبول کیا تو لوگو ں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اب تم بھی کسی کی۔۔۔۔۔سبق آمو ز تحریر

جب کرینہ نے اسلام قبول کیا تو لوگو ں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اب تم بھی کسی کی۔۔۔۔۔سبق آمو ز تحریر

10:22 am

کیپ ٹاؤن (ویب ڈیسک) اسلام قبول کیا تو لوگ طعنہ دیتے تھے کہ اب تم بھی کسی کی 4 میں سے ایک بیوی ہوگی تو میں ان سے کہتی تھی کہ۔۔۔145 نومسلم خاتون اس بات کا کیا جواب دیتی تھی؟ جان کر پاکستانی بھی خوش ہوجائیں گے۔ملائیکا کرینہ 30 سالہ جنوبی افریقی شہری ہیں جو 2011ءمیں متحدہ عرب امارات آئیں۔ رواں سال جنوری میں انہوں نے اسلام قبول کیا اور اب اپنے خاوند لوئی کرینو کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ لوئی کرینو بھی اسلام قبول کرچکے ہیں۔ملائیکا نے اپنی زندگی میں آنے والے اس خوبصورت انقلاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا 148
میرا اس بات پر یقین ہے کہ خدا جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اس نے مجھے بھی قبول اسلام کی سعادت کیلئے چنا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد مجھ سے طرح طرح کے سوالات کئے گئے۔ کچھ لوگ مجھے طعنہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب میں بھی کسی کی چار بیویوں میں سے ایک ہوں گی، لیکن میں اکثر ان لوگوں کو یہ بتا کر حیران کردیتی ہوں کہ اسلام میں خواتین کو اس قدر حقوق دئیے گئے ہیں کہ جن کا کسی اور مذہب میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ میں انہیں یہ بھی بتاتی ہوں کہ مسلمان خواتین کیوں شرم و حیاءکے تقاضوں کے مطابق لباس پہنتی ہیں۔147ملائیکا کا قبول اسلام کے بعد کی زندگی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ 148اسلام قبول کرنے کے بعد خصوصاً رمضان کے مہینے میں میری مسرت غیر معمولی ہے۔ اس مقدس مہینے کے دوران میں نے قرآن مجید کی تلاوت میں تین گنا اضافہ کردیا ہے اور میں اسلامی تعلیم بھی پہلے کی نسبت بہت زیادہ حاصل کررہی ہوں۔ قرآن مجید کے مطالعے میں اضافہ کرنے کیلئے مجھے ایک بہت اچھا طریقہ بھی معلوم ہوا۔ وہ طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد قرآن مجید کے چار صفحات کی تلاوت کریں اور 30 دن تک اس عمل کو مسلسل جاری رکھیں۔ اس طرح آپ ایک ماہ میں باآسانی قرآن مجید مکمل کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں