10:56 am
بھکاری کی تلاشی، اتنی زیادہ رقم جیب سے نکل آئی کہ ملک سے ہی نکال دیا گیا

بھکاری کی تلاشی، اتنی زیادہ رقم جیب سے نکل آئی کہ ملک سے ہی نکال دیا گیا

10:56 am

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پولیس نے ایک غیرملکی بھکاری کی تلاشی لی تو اس کی جیبوں سے اتنی بڑی رقم نکل آئی کہ اسے ملک بدر کر دیا گیا۔ دی میٹرو کے مطابق 57سالہ لوڈویک گیبر نامی یہ شخص رومانیہ کا شہری تھا جو برطانیہ میں بھیک مانگتا تھا۔
پولیس نے اسے سٹی سنٹر میں بھیک مانگنے پر حراست میں لیا کیونکہ وہاں بھیک مانگنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم جب پولیس نے اس کی تلاشی لی تو اس کی جیبوں سے 515.87پاؤنڈ (تقریباً94ہزار روپے) برآمد ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے گیبر کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے 250پاؤنڈ (ساڑھے 4ہزار روپے) جرمانہ اور 85پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 15ہزار روپے)عدالتی کارروائی پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں اداکرنے کا حکم دیا۔ گیبر کی طرف سے جرمانے کی ادائیگی کے بعد حکام نے اسے ملک بدر کرکے واپس رومانیہ بھیج دیا۔واضح رہے کہ گیبر کو ایک بار پہلے بھی سٹی سنٹر میں بھیک مانگنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں