02:49 pm
55 سال سے پڑھائے جانیوالے ناول ’گڈ بائے مسٹر چپس‘ کوحکومت نے گڈبائے کہہ دیا ناول کہ جگہ اب سیرت النبیؐ پرلکھے گئے

55 سال سے پڑھائے جانیوالے ناول ’گڈ بائے مسٹر چپس‘ کوحکومت نے گڈبائے کہہ دیا ناول کہ جگہ اب سیرت النبیؐ پرلکھے گئے

02:49 pm

لاہور(ویب ڈیسک) مشہور انگریزی ناول گڈ بائے مسٹر چپس کو ہمیشہ کے لئے گڈبائے کہنے کی تیاری کر لی گئی۔ انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب سے ناول کو ختم کرنے کے لئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔واضح رہے مصنف جیمز ہلٹن کی جانب سے لکھا جانے والا یہ ناول 55 سال سے پڑھایا جا رہا تھا اور پنجاب بورڈ میں انگریزی کے پرچے میں شامل 20 نمبر کے سوالات اس ہی ناول سے شامل کیے جاتے تھے۔
ذرائع کے مطابق مسٹر چپس کی جگہ ڈاکٹر عبد الرؤوف کے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ و سلم پر لکھے گئے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ یاد رہے یہ ناول 1934 میں جیمز ہلٹن نے لکھا تھا اور 50 صفحات پر مشتمل اس ناول کو 1963 میں تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں