08:27 am
کیا آپ جانتے ہیں کہ قرآن شریف کی حفاظت کرنےوالی یہ پراسرار بلی کون ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ قرآن شریف کی حفاظت کرنےوالی یہ پراسرار بلی کون ہے ؟

08:27 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مالک نے اپنی بلی کے آگے فرش پر قرآن مجید کھول کر رکھ دیا ہے اور وہ ایک ہاتھ سے بلی کے کھانے کی چیز قرآن پاک کے اوپر سے دوسری طرف بلی کی مخالف سمت لے جاتا ہے اور کبھی دوسری جانب یہی عمل کرتا ہے ۔ مالک بھرپور کوشش کرتا ہے کہ بلی کسی طرح قرآن شریف پر پائوں رکھ کر اپنی مطلوبہ چیز حاصل کرے مگر بجلی اپنی مطلوبہ چیز پر نظریں جمائے ہوئے ہے اور قرآنشریف کو اپنے پائوں سے محفوظ رکھتے ہوئے کبھی دائیں کبھی بائیں آتی جاتی ہے
مگر مالک کی بھرپور کوشش کے باوجود بلی قرآن شریف کی بے حرمتی نہیں کرتی۔ کچھ دیر بعد مالک قرآن شریف کی جگہ دوسری کتاب رکھ دیتا ہے اور وہی پہلے والا عمل دہراتا ہے ، بلی ایک نظر کتاب کی جانب دیکھتی ہے اور پھر مالک کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چیز کے حصول کیلئے اس کتاب پر پائوں رکھ کر اس کی جانب لپکنے لگ جاتی ہے۔ اس ویڈیو میں صاف دیکھاجا سکتا ہے کہ مالک کی بھرپور کوشش کے باوجود بھی بلی قرآن شریف کی بے حرمتی نہیں کرتی جبکہ دوسری کتاب کو اہمیت دئیے بغیر اس پر پائوں رکھ کر مالک کی مرضی کےمطابق اپنی مطلوبہ چیز حاصل کرنے کیلئے لپکنے لگ جاتی ہے۔ کہ مالک کی بھرپور کوشش کے باوجود بھی بلی قرآن شریف کی بے حرمتی نہیں کرتی جبکہ دوسری کتاب کو اہمیت دئیے بغیر اس پر پائوں رکھ کر مالک کی مرضی کےمطابق اپنی مطلوبہ چیز حاصل کرنے کیلئے لپکنے لگ جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں