10:59 am
وہ لڑکی جس کی پیدائش پر ان کے والد کو حضور ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی

وہ لڑکی جس کی پیدائش پر ان کے والد کو حضور ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی

10:59 am

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وہ لڑکی جس کی پیدائش پر ان کے والد کو حضور ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس بات سے کون مسلمان واقف نہیں کہ سیدہ رابعہ بصریہؒ پردہ خلوص کی پردہ نشین اور محذرہ خدا خاص، سوختہ عشق الہٰی مقبول درگاہ خداوندی ہیں۔ حضرت رابعہ بصریؒ بہت بڑی زاہدہ و عابدہ اور عارفہ تھیں۔ ان کی پیدائش پر خواب میں آپ کے والد گرامی کو حضور اکرم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی اور حضور ﷺ نے فرمایا ”تیری یہ بچی بہت ہی مقبولیت حاصل کرے گی اور اس کی شفاعت سے میری امت کے کئی افراد بخش دئیے جائیں گے۔“
کیونکہ آپ تین بہنوں کے بعد تولدہوئیں، اس لئے آپ کا نام رابعہ (چوتھی) رکھا گیا۔ قصہ مختصر یہ کہ آپ بہنوں سے جداہوگئیں تو کچھ ظالموں نے آپ کو پکڑ کر فروخت کردیا۔ اس طرح آپ کنیز بن گئیں۔ آپ کا معمول یہ تھا کہ دن میں روزہ رکھتیں اور رات عبادت میں صرف کر دیتیں۔ ابتدا میں ایک شب جب آپ کے مالک کی آنکھ کھلی تو اس نے حیرت سے چاروں طرف دیکھا، اس نے ایک گوشہ میں آپ کو سربسجود پایا اورایک معلق نور آپ کے سر پر فروزاں دیکھا، آپ حق تعالیٰ سے یہ عرض کررہی تھیں کہ ”اگر میرے بس میں ہوتو تو سارا وقت تیری عبادت میں گزاردیتی، لیکن چونکہ تو نے مجھے غیر کا محکوم بنادیا ہے، اس لئے میں تیری بارگاہ میں دیر سے حاضر ہوتی ہوں۔“ یہ سن کر آپ کا مالک بہت پریشان ہوا، اس نے یہ عہد کرلیا کہ ”مجھے تو اپنی خدمت لینے کے بجائے الٹا ان کی خدمت کرنی چاہیے تھی۔“

تازہ ترین خبریں