07:57 am
’’شیطان کی کہانی ‘‘

’’شیطان کی کہانی ‘‘

07:57 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو زبان کیوں نہیں دی، مکا شفۃ القلوب میں لکھا ہے کہ اللہ پاک نے تمام جانوروں کے منہ میں زبان رکھی ہے مگر واحد مچھلی ہے جس کے منہ میں زبان نہیں رکھی گئی، اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام فرشوں کو آدمؑ کو سجدہ کرنے کا حکم دیا تو اس موقع پر ابلیس نے سجدہ کرنے سے انکار کر دیا
تو اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے اسے مسخ شدہ صورت میں زمین پر پھینک دیا، ابلیس سمندروں کی طرف نکل گیا جہاں اس کی سب سے پہلے ملاقات مچھلی سے ہوئی، شیطان نے آدمؑ کی تخلیق کا قصہ مچھلی کو سنایا اور کہا کہ آدم سمندر و دریاؤں کاشکار بھی کرے گا، جس پر مچھلی نے تمام دریائی جانوروں کو حضرت آدمؑ کی کہانی سنائی، مچھلی کو یہ کہانی سنانے کی وجہ سے زبان جیسی نعمت سے محروم کردیا گیا۔ (مکاشفۃ القلوب :ص 139)

تازہ ترین خبریں