04:01 pm
کیا آپ جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم کا پن کوڈ چار ہندسوں کا کیوں ہوتا ہے؟ جانیں وہ راز کی بات جو آپ آج سے پہلے نہیں جانتے ہونگے

کیا آپ جانتے ہیں کہ اے ٹی ایم کا پن کوڈ چار ہندسوں کا کیوں ہوتا ہے؟ جانیں وہ راز کی بات جو آپ آج سے پہلے نہیں جانتے ہونگے

04:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بینک کے اے ٹی ایم میں مستعمل پن کوڈ کے استعمال اور اہمیت سے ہم سب واقف ہیں۔ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ چار اعداد پر مشتمل ہوتا ہے مگر کیوں؟ اس کا جواب دنیا میں صرف ایک شخص کو معلوم تھا اور آخر کار انہوں نے اب یہ راز سب کو بتا دیا ۔وہ یہ کہ ہم سب آج چار اعداد پر مشتمل پن کوڈ ان کی بیگم کی وجہ سے استعمال کرتے ہیں۔
یہ صاحب جان شیپر ڈبیرن ہیں جو 15مئی 2010 کو چل بسے تھے۔عمر کے آخری دور میں وہ سکاٹ لینڈ میں اپنے چھوٹے سے مچھلی فارم سے مچھلیاں چرانے والے شریرسی لائنز کو ان کی شرارتوں سے باز رکھنے کی خاطر کوئی حل ڈھونڈ رہے تھے۔ شیپرڈ نے بتایاکہ جب انہوں نے اے ٹی ایم مشین کی ایجاد کے بعد پن کوڈ کی ایجاد کے بارے میں سوچا تو باورچی خانے میں کام کرتی اپنی بیگم صاحبہ سے بات کی۔ جب وہ فوج میں تھے تو ان کی پہچان ایک نمبر تھا جس میں چھ اعداد تھے۔ اگرچہ انھیں یہ سارے اعداد یاد تھے لیکن ان کی بیگم کو ان میں سے صرف چار اعداد یاد تھے،اور انہوں نے کہا کہ چھ ہندسے یاد رکھنا کافی مشکل ہے ۔ یہی وجہ تھی کہ شیپرڈ نے پن کوڈ کے لیے اپنی بیگم کی یاداشت مد نظر رکھتے ہوئے صرف چار اعداد مقرر کیے۔ اس سے پہلے شیپرڈ اے ٹی ایم مشین بھی ایجاد کر چکے تھے۔ آج ہمیں رات گئے رقم کی ضرورت پیش آجائے یا کہیں دور دراز علاقے میں سفر کے دوران اچانک رقم درکار ہو تو ہمیں پتاچلتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین کتنی بڑی نعمت ہے۔ ہم مشین میں کارڈ ڈال کر رقم نکالتے اور سکھ کا سانس لیتے ہیں ۔لیکن کبھی اس عظیم شخص کے بارے میں نہیں سوچتے جس نے یہ مشین ایجاد کرکے ہماری زندگی پر بہت بڑا احسان کیا۔ شیپرڈ کا کہنا تھا کہ ایک دن وہ غسل کررہے تھے۔ان کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اگر گاہکوں کو چاکلیٹ مشین سے مل سکتے ہیں تو ایسی مشین کیوں نہیں بنائی جاسکتی جو رقم ادا کرسکے۔ انہوں نے اپنا آئیڈیا بارکلے بینک کی انتظامیہ کو بتایا تو وہ فوراً اس مشین کی تیاری کے لیے تیار ہوگئے۔ پہلی مشین جون 1967 ء میں بارکلے بینک کی شمالی لندن میں واقع این فیلڈ برانچ میں لگائی گئی اور اس سے رقم نکالنے والے پہلے شخص ٹی وی فنکار ریگ وارنی تھے۔ شیپرڈ بتاتے تھے کہ ان دنوں پلاسٹک کے کارڈ نہیں ہوتے تھے ۔اس لیے مشین سے پیسے نکالنے کی خاطر چیک ہی استعمال ہوتے تھے جن پر ہلکا سا کاربن لگایا جاتا تھا۔ مشین چیک اور پن نمبر کا موازنہ کرکے رقم ادا کرتی تھی۔پہلے پہل بہت مسائل پیدا ہوئے اور کچھ مشینیں لوٹی بھی گئیں لیکن پھر یہ نظام بہت بہتر ہوگیا۔ انہوں نے یہ پیشن گوئی بھی کی تھی کہ آنے والوں برسوں میں کرنسی نوٹوں کا استعمال ختم ہوجائے گا اور ہر قسم کی لین دین کے لیے موبائل فون استعمال ہوں گے۔مرحومکی ایجاد کردہ اے ٹی ایم مشین تو دنیا کی کامیاب ترین ایجادات میں شمار ہوتی ہے لیکن وہ کہتے تھے کہ انہوں نے سی لائینز کو ڈرانے کے لیے بھی ایک مشین ایجاد کی تھی لیکن اس کی آواز سن کر وہ اور زیادہ تعداد میں آنے لگے تھے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

مفتی قوی کی حرکتوں کے بعد خاندان کاشدیدردعمل سامنے آگیا

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی ایل اوسی کے قریب آبادی پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے  لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پیمرانے نجی ٹی وی کالائسنس معطل کرکے کتنے لاکھ روپے جرمانہ کرڈالااورکیوں؟میڈیاکاگلاگھونٹ دینے والی خبرآگئی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پاکستان کے اہم شہر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ باپ نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

قومی بچت کی سکیموں پراب کتنامنافع ملے گا؟نیااعلان سامنے آگیا

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

’’دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں ‘‘ پرویز مشرف کی والدہ کی تدفین کون سے ملک میں کی گئی ؟

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

غریب اور کم آمدن افراد کیلئے زبردست خوشخبری وزیراعظم عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

۔۔پاکستانی مدرسے کے طالب علم سے شادی کے لیے 20 سالہ ازبک دوشیزہ پاکستان پہنچ گئی

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

متعددبچوں نے سکول چھوڑ دیا۔ کئی تعلیمی ادارے بند، گرمیوں کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

احتساب عدالت نےخواجہ آصف کوجیل بھجوا دیا

 شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

شیخ رشید کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب

نیب کے سابق عہدیدار سے تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے،مریم اورنگزیب