11:02 pm
پاکستانی شناختی کارڈ میں پہلے 5ہندسوں میں کیا انتہائی اہم چیز ہوتی ہے ؟ وہ راز کی بات جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہو گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے جاری ہونے والے کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز میں ہماری شناخت کے حوالے سے بہت کچھ درج ہے تاہم ان کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ میڈیا میں چھپنے والی دلچسپ رپورٹ کے مطابق کمپیوٹررائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی ایس) میں 13 ہندسوں پر مشتمل نمبرز ہر شہری کو الگ الگ جاری کیے جاتے ہیں۔
ان میں سے پہلے 5 ہندسے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کسی بھی پاکستانی شہری کی مکمل تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ ان 5 ہندسوں میں سے سب سے پہلا ہندسہ کارڈ ہولڈر کے صوبے کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر شناختی کارڈ نمبر 1 سے شروع ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہری صوبہ خیبر پختونخوا کا رہائشی ہے۔ اسی طرح 2 قبائلی علاقوں (فاٹا)، 3 پنجاب، 4 سندھ، 5 بلوچستان، 6 اسلام آباد اور 7 کا مطلب ہے کہ کارڈ ہولڈر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ ان پانچ ہندسوں میں سے دوسرا عدد ڈویژن، تیسرا ڈسٹرکٹ، چوتھا تحصیل اور پانچواں یونین کونسل کو ظاہر کرتا ہے۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ نمبرز کے درمیانی حصے میں شامل 7 ہندوسوں کا کوئی خاص مطلب نہیں ہوتا تاہم آخری نمبر کارڈ ہولڈر کی جنس کو ظاہر کرتا ہے۔ مرد شہریوں کو طاق اعداد جیسے 1، 3، 5، 7 اور 9 جبکہ خواتین شہریوں کو جفت اعداد جاری کیے جاتے ہیں۔ نادرا کی جانب سے ہیجڑوں کیلئے ان کی خواہش کے مطابق طاق یا جفت نمبرز ایشو کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ریاست کے اندر کئی ریاستیں بن چکی ہیں ،خواجہ سعد رفیق

پیپلزپارٹی کے تمام اراکین اپوزیشن لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

شہبازشریف کو تقریر سے روکناآمرانہ و غیر جمہوری ذہنیت کا ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا

سندھ حکومت 14کھرب روپے کا بجٹآج پیش کرے گی

قومی اسمبلی کا اجلاس ۔۔ ضابطہ اخلاق جاری ۔۔۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے ۔۔۔ پاکستان کا موقف سامنے آگیا

 حکومت نے اکنامک سروے آف پاکستان سے مہنگائی اور بیروزگاری کے اعدادو شمار غائب کر دئیے تاکہ اپنی ناکامی کو چھپایا جا سکے۔بلاول بھٹو

 کرپٹ اپوزیشن نے 3 سال معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا۔ شہباز گل

پارلیمنٹ میں ارکان کی ہلڑ بازی ۔۔۔ شاہ محمود قریشی نےاہم بیان دے دیا

 دن رات ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے حکمران کاش غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے کروڑوں پاکستانیوں کومدد کا ہاتھ بڑھاتے۔ شہباز شریف

جامعات میں تحقیق اور جدت پر مبنی معیاری تعلیم کو فروغ دیا جائے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کرکے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

سندھ حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ ۔۔۔۔چھٹی سے آٹھویں کلاسز کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری