03:54 pm
بادشاہ کا فیصلہ

بادشاہ کا فیصلہ

03:54 pm

کسی جنگل بیابان میں ایک غریب آدمی کا گدھا کیچڑ میں پھنس گیا ایک تو جنگل، دوسرا موسم بہت خراب، سردی کے موسم میں تیز ہوا چل رہی تھی اور بارش ہو رہی تھی۔ اس مصیبت نے غریب آدمی کو سخت مشتعل کر دیا تھا اور جھنجلاہٹ کے عالم میں گدھے سے لے کر ملک کے بادشاہ تک، سب کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔ اتفاق ایسا ہوا کہ بادشاہ اپنے لاؤلشکر کے ساتھ اس طرف سے گزرا اور اس نے یہ بدکلامی اپنے کانوں سے سن لی،
وہ وہیں رک گیا اور اس خیال سے اپنے لشکریوں کی طرف دیکھا کہ وہ اس معاملے میں اپنی رائے دیں۔ ایک صاحب نے بادشاہ کی منشا سے آگاہ ہوکر کہا، یہ گستاخ واجب القتل ہے۔ اس نے حضور کی شان میں گستاخی کی ہے۔ بادشاہ یہ سن کر مسکرایا اور تحمل سے بولا، بے شک اس نے گستاخی کی ہے لیکن دراصل اس مصیبت نے اسے حواس باختہ کر دیا ہے جس میں پھنسا ہوا ہے۔اسے سزا دینے کے مقابلے میں مناسب یہ ہو گا کہ اسے مصیبت سے نکالا جائے اور اس کے ساتھ احسان کیا جائے۔یہ کہہ کر بادشاہ نے نہ صرف اس کا گدھا کیچڑ سے نکلوا دیا بلکہ اسے سواری کیلئے گھوڑا، پوشین اور نقدی بھی عطا کی۔ انعام عطا کرنے کے بعد بادشاہ آگے بڑھ گیا تو ایک شخص نے گدھے والا سے کہا، تو نے اپنے ہلاکت میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ اسے خدا کا خاص انعام خیال کر کہ تیری جان بچ گئی، وہ بولا بھائی! میں اپنی حالت کے مطابق بک بک کر رہا تھا اور بادشاہ نے اپنی شان کے مطابق مجھ پر کرم کیا۔ سچ تو یہ ہے کہ برائی کے بدلے بھلائی کرنا ہی جوان مردوں کا شیوہ ہے۔حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں قرآن مجید کی اس آیہ شریفہ کی تشریح کی ہے جس میں فرمایا گیا ہے کہ ’’جو تجھ سے توڑے تو اس سے جوڑ، جو تجھے محروم کرے تو اسے دے‘‘۔ اس میں شک نہیں کہ خدائی قانون میں بھی بدلہ اور انتقام لینے کی اجازت ہے لیکن مقام احسان یہ ہے کہ برائی کرنے والے کے ساتھ بھلائی کی جائے۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے