04:21 pm
جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار نیا پاکستان بننے کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کتنے نمبر پر پہنچ گیا؟

جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار نیا پاکستان بننے کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کتنے نمبر پر پہنچ گیا؟

04:21 pm

اسلام آباد دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے پاسپورٹ کو قراردیا گیا ہے جس پر190ملکوں میں بغیرویزا سفر کی سہولت دستیاب ہے. حال ہی میں شائع نئی رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مرتب کردہ اعدادو شمار کے تحت دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کے شہریوں کے پاس ہے. رواں ماہ کے اوائل میں جاپان کے شہریوں کو میانمار تک ویزا کے بغیر رسائی کا حق مل گیا جس کی بدولت ان کے شہری 190 ملکوں میں بغیر ویزا سفر یا ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپورہے
جس کے شہریوں کو 189 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے جبکہ دنیا کا تیسرا طاقتور ترین پاسپورت جرمنی کا ہے جس کے شہری 188ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرنے کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں. ازبکستان نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو فرانس کے شہریوں کے ویزا پر عائد شرائط کو ختم کردیا تھا جس کے بعد اب فرانس اس فہرست میں چوتھے جبکہ پانچویں پوزیشن پر جنوبی کوریا موجود ہے۔امریکا اور برطانیہ کے شہریوں کو 186ملکوں تک سفر کے دوران یہ سہولت میسر ہے جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر ہیں جہاں 2015 میں ان دونوں ملکوں کے شہریوں کا پاسپورٹ سب سے طاقتور تصور کیا جاتا تھا، تاہم حالیہ عرصے میں نئی حدود متعارف نہ ہونے کے سبب دونوں ممالک کی جانب سے دوبارہ جلد یہ اعزاز حاصل کرنا مشکل نظر آتا ہے. رواں سال ستمبر میں تائیوان نے روس کے شہریوں کو ویزا کی پابندی سے استثنیٰ دیا لیکن اس کے باوجود وہ درجہ بندی میں تنزلی کا شکار ہے اور فہرست میں 47ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ دہائی کے دوران سب سے زیادہ ترقی متحدہ عرب امارات نے کی ہے جو 2006 میں اس فہرست میں 62ویں نمبر پر موجود تھا لیکن اب اس کا 21واں نمبر پر ہے. سینٹ لوشیا اور میانمار تک رسائی ملنے کے باوجود حیران کن طور پر چین اس فہرست میں 71ویں نمبر پر موجود ہے، لیکن 2017 سے اب تک 14درجے ترقی بھی کی ہے. اس کے برعکس جن ملکوں کے شہریوں کو سب سے کم ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ہی ویزا کی سہولت میسر ہے ان میں پہلے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں جن کو صرف 30 ملکوں میں یہ سہولت حاصل ہے، جبکہ صومالیہ اور شام کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 32 ملکوں میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں.پاکستان کے پاسپورٹ کے حامل شہری بھی ان میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا کے سب سے کم ملک میں یہ سہولت میسر ہے اور سب سے کمزور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر موجود ہے۔ کیونکہ اسے صرف 33 ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ویزا دستیاب ہوتا ہے. طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان 104ویں نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہریوں کو دنیا کے 193مقامات تک رسائی کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔مضبوط ترین پاسپورٹ کی فہرست میں بھارت کا 81واں نمبر ہے جس کے شہری 60 ملکوں میں اس سہولت کو استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ 43 مقامات کے ویزا تک رسائی کی بدولت اس کا فہرست میں 98واں نمبر ہے. ہینلے پاسپورٹ انڈیکس دراصل انٹرنیشنل ٹرانسپورت اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا انڈیکس تیارکرتا ہے جو 199 پاسپورت اور 227 مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد