04:22 pm
کمبل سے پاؤں باہرنکال کر سونے کے حیرت انگیز اثرات، ماہرین کی نئی تحقیق

کچھ افراد کی عادت ہوتی ہے کہ وہ دوران نیند اپنا ایک پاوں بستر سے باہر نکالے رکھتے ہیں جبکہ کچھ تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ دونوں پاوں ہی لحاف یا کمبل سے باہر رکھتے ہیں۔ یہ افراد ایسا کیوں کرتے ہیں، اس بارے میں تو خود ان کو بھی نہیں معلوم ہوتا ہے، البتہ وہ یہ ضرور جانتے ہیں کہ اس طریقے سے وہ زیادہ اچھی نیند سوتے ہیں اور اگر کوئی شخص ان کے پاوں پر کمبل یا لحاف ڈالے دے تو ان کی آنکھ کھل جاتی ہے۔
سائنس نے اس کی وجہ ڈھونڈ نکالی ہے جو کہ خاصی دلچسپ ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دراصل ایک پاوں بستر سے باہر رکھنے کی صورت میں جلد کے نیچے موجود خاص طرح کی خون کی نالیاں متحرک ہوجاتی ہیں۔ یہ خون کی نالیاں جلد کی انتہائی اوپری سطح پر ہی ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ کمبل کے اندر موجود پاوں اور کمبل سے باہر موجود پاوں کے درجہ حرارت کو آسانی سے محسوس بھی کرسکتی ہیں۔ اسی درجہ حرارت کو محسوس کرتے ہوئے یہ متحرک ہوتی ہیں۔ جس وقت پاوں سے کمرے کی ٹھنڈی ہوا ٹکراتی ہے تو یہ نالیاں جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اچھی اور پرسکون نیند سونے کیلئے جسم کا درجہ حرارت کم ہونا بے حد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جوں ہی پاوں کے ذریعے جسم کو موصول ہونے والے سگنلز کی بدولت جسم کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے، ویسے ہی نیند آنا شروع ہوجاتی ہے۔اسی مرحلے کو ماہرین یوں بھی بیان کرتے ہیں کہ جس وقت دماغ تھک جاتا ہے اور آرام کا طلبگار ہوتا ہے تو یہ جسمانی افعال کو سست کرنے لگتا ہے، ساتھ ہی جسم کا درجہ حرارت بھی گرنے لگتا ہے اور نیند کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے۔ اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو رات سونے سے قبل بستر سے اپنا ایک پاوں باہر رکھ کے سونے کی کوشش کیجئے گا، غالب امکان یہی ہے کہ آپ اچھی اور پرسکون نیند سوجائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد