08:20 am
خواب میں آئینہ دیکھنا

خواب میں آئینہ دیکھنا

08:20 am

‮آئینہ یاMIRRORایک حقیقت کاعکس ہوتاہے اس لیے ماہرین کے نزدیک اس کی تعبیراسی اعتبارسے ہوگی۔خوابوں کی تعبیرکے فن سے واقف ماہرین کاکہناہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنےکی تعبیراچھی ہوتی ہے ۔آئینہ سے مرادبلند،مرتبہ ،عزت اولاداوردوست ہوتاہے۔ خواب میں آئینہ دیکھنے کے بارے میں کہاگیاہے کہ مختلف حالتوں میںان میں سےمختلف تعبیریں صادق آئیں گی۔خواب کی حالت میں چاندی کاشیشہ دیکھاجائے
توماہرین کے ہاں یہ براخیال کیاجاتاہے ،خصوصاًمرداگرخواب میں آئینہ دیکھے تواسے اچھانہیں کہاجاتا۔علامہ کرمانی فرماتے ہیںکہ ایک شادی شدہ مردخواب میں لوہے کاآئینہ دیکھے تواگراس کی بیوی حمل سے ہے تولڑکاپیداہوگاجوباپ کے مشابہ ہوگااوراگربیوی دیکھے تولڑکی پیداہوگی جواس کے مشابہ ہوگی۔لیکن اگربیوی حمل سے نہ ہوتوطلاق ہوگی اوردونوں کی دوسری جگہ شادی ہوگی۔اگرکوئی لڑکاخواب میں آئینہ دیکھے تواس کادوسرابھائی پیداہوگااوراگرلڑکی دیکھے توا س کی دوسری بہن پیداہوگی۔بالغ لڑکی دیکھے تواچھی جگہ شادی ہوگی۔غریب مرددیکھے تواچھی عورت سے شادی وگی۔

تازہ ترین خبریں