01:29 pm
سزائے موت کے مجرم نے بادشاہ کے بارے میں ایسا کیا کہا جسے سنتے ہی بادشاہ نے اُسے آزاد کردیا

سزائے موت کے مجرم نے بادشاہ کے بارے میں ایسا کیا کہا جسے سنتے ہی بادشاہ نے اُسے آزاد کردیا

01:29 pm

کہتے ہیں کہ ایک بادشاہ تھا اس کے دربار میں ایک قیدی کو پیش کیا گیا مقدمہ سننے کے بعد فیصلہ میں اس قیدی کو مجرم قرار دے دیا گیا اور اس جرم کی سزا قتل تھی چنانچہ بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے قتل کردیا جائے ۔بادشاہ کے حکم پر جب سپاہی اسے قتل گاہ کی طرف لیجانے لگے تو وہ شخص غصے سے بادشاہ کو برا بھلا کہنے لگا کسی شخص کیلئے اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ اسے قتل کردیا جائے
چونکہ یہ سزا سنائی جاچکی تھی اس لیے اس کے دل سے بادشاہ کا خوف دور ہوچکا تھا ۔ بادشاہ نے جب دیکھا کہ وہ شخص کچھ کہہ رہا ہے تو اس نے اپنے وزیر سے پوچھا یہ کیا کہہ رہا ہے ؟ بادشاہ کا یہ وزیر نیک دل تھا اس نے سوچا کہ اگر بادشاہ کو درست بات بتا دی گئی تو ہوسکتا ہے بادشاہ غصے میں آجائے اور اس کو قتل کروانے کے بجائے قید خانے میں ڈال کر اس پر ظلم وستم ڈھانے لگے یہ سوچ کر اس نے بادشاہ کو جواب دیا کہ حضور یہ شخص کہہ رہا ہے ” اللہ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو غصے کو ضبط کرتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ بھلائی کرتے ہیں “‌بادشاہ یہ سن کر خوش ہوا اور اس نے اس شخص کی قتل کی سزا معاف کر کے اسے آزاد کرنے کا حکم دیا ۔ بادشاہ کا ایک اور وزیر جو نیک دل وزیر کےلیےاپنے دل میں حسد رکھتا تھا وہ بولا ” یہ ہر گز درست نہیں کہ بادشاہ کے وزیر اسے دھوکے میں رکھیں اور سچ کے سوا کچھ زبان پر لائیں ، اور کہا کہ حضور یہ شخص آپ کی شان میں گستاخی کر رہا ہے “ وزیر کی بات سن کر بادشاہ نے کہا ” اے وزیر ! تیرا یہ سچ جوتو نے بغض اور کینےکی وجہ سے بولا اس سے تیرے بھائی کی غلط بیانی بہتر ہے جس سے ایک شخص‌کی جان بچ گئی ،یاد رکھ اس سچ سے کہ جس سے فساد پھیلتا ہووہ جھوٹ‌بہتر جس سے بھلائی پیدا ہوتی ہو “بادشاہ کی بات سن کر فسادی وزیر شرمندہ ہوا ۔ بادشاہ نے اپنے دیگر وزیروں کو نصیحت کی کہ بادشاہ ہمیشہ اپنے وزیروں کے مشوروں پہ عمل کرتے ہیں وزیروں کا فرض بنتا ہے کہ ایسی باتیں نہ کریں جس میں بھلائی کی امید نہ ہواس نے مزید کہا” یہ دنیاوی زندگی بہرحال ختم ہوجائے گی کوئی بادشاہ ہو یا فقیر اس کا انجام موت ہے اس سے کوئی فرق نہیں‌پڑتا کہ روح تخت پر نکالی جائے یا فرش پر “

تازہ ترین خبریں

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

 پی ڈی ایم میں خاصی بےچینی پیداہوچکی ہے،پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ڈی ایم میں خاصی بےچینی پیداہوچکی ہے،پی ڈی ایم میں یکسوئی نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب پشاور میں پیش ۔۔ایک گھنٹہ 30 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب پشاور میں پیش ۔۔ایک گھنٹہ 30 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی

 منشیات کی سمگلنگ جرائم کی شرح بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اعجاز شاہ

منشیات کی سمگلنگ جرائم کی شرح بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اعجاز شاہ