11:12 am
کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس اور پائلٹس کی اصل تنخواہ کتنی ہو تی ہے ؟ جواب جان کر آپ کو بھی حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ائیر ہوسٹس اور پائلٹس کی اصل تنخواہ کتنی ہو تی ہے ؟ جواب جان کر آپ کو بھی حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا

11:12 am

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کے شعبے کو چمک دمک اور پیسے کی دنیا قرار جاتا ہے۔ پائلٹوں اور ائرہوسٹسوں کی زندگی کے معمولات میں تو ہر کسی کو دلچسپی ہوتی ہے لیکن اکثر لوگ یہ جاننے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں کہ ان کی کمائی کتنی ہوتی ہے۔ ’ٹیلی گراف ٹریول‘ نے یہ بات جاننے کیلئے متعدد پائلٹوں ، ائیرہوسٹسوں اور بیگج ہینڈلنگ سٹاف سے بات چیت کی اور کچھ نہایت دلچسپمعلومات اکٹھی کی ہیں۔پہلا دلچسپ انکشاف تو یہ سامنے آیا کہ اگرچہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ فضائی سفر کی دنیا میں پائلٹ ہی سب سے زیادہ رقم کماتے ہیں
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس شعبے میں سب سے زیادہ تنخواہیں ائیرٹریفک کنٹرولرز کی ہوتی ہیں، جو اوسطاً سالانہ 91 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 13 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی روپے) کماتے ہیں، یعنی ماہانہ تقریباً 11 لاکھ روپے۔ دراصل یہ دنیابھر میں سب سے زیادہ کمائی والی نوکریوں میں سے ایک ہے۔ ائیرٹریفک کنٹرولرز سے زیادہ کمانے والے صرف ڈاکٹر اور پیٹرولیم انجینئر ہوتے ہیں۔اس کے بعد پائلٹوں کا نمبر ہے جو سالانہ اوسطاً79 ہزار پاؤنڈ، یعنی تقریباً پونے دس لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ کماتے ہیں۔ ان کا اس اوسط مقدار سے کافی زیادہ کمانے کا امکان بھی موجود ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر برٹش ائیرلائن میں پائلٹوں کی سالانہ تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ تک بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد ائیرہوسٹسوں کا نمبر ہے جو سالانہ اوسطاً 25 ہزار پاؤنڈ، یعنی تقریباً تین لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ کماتی ہیں۔ائیرپورٹ پر بیگج ہینڈلر کی نوکری کرنے والے افرادبھی سالانہ اوسطاً 22 ہزار پاؤنڈ کما لیتے ہیں۔ ایرو سپیس انجینئر سالانہ اوسطاً 81 ہزار پاؤنڈ کماتے ہیں جبکہ ائیرکرافٹ مکینک کی اوسطاً سالانہ تنخواہ 45 ہزار پاؤنڈ تک ہوتی ہے۔ آپ ان تنخواہوں کا موازنہ دیگر شعبوں میں دی جانے والی اوسط تنخواہوں سے بھی کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کیئرئیر کاسٹ کے مطابق کچھ دیگر اہم ترین شعبوں میں سالانہ اوسطاًتنخواہ کی کیفیت درج زیل ہے۔سرجن: 409665 ڈالرآرتھو ڈینٹسٹ :280000ڈالرسائیکاٹرسٹ: 194740ڈالرجنرل پریکٹشنر :190490 ڈالرچیف ایگزیکٹو : 181210 ڈالرڈینٹسٹ :193900 ڈالرپیٹرولیم انجینئر:128230 ڈالراوڈی ایٹرسٹس :124830ڈالرفارماسسٹ : 122230 ڈالر

تازہ ترین خبریں