08:00 am
ایک شخص نے ایسا کلمہ کہاکہ فرشتے گھبرا گئے!اس شخص کے بارے میں اللہ رب العزت سے کیا التجا کی ؟

ایک شخص نے ایسا کلمہ کہاکہ فرشتے گھبرا گئے!اس شخص کے بارے میں اللہ رب العزت سے کیا التجا کی ؟

08:00 am

ابن ماجہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک شخص نےایک مرتبہ کہا ’’یَا رَبِّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَایَنْبَغِیْ لِجَلَا لِ وَجْھِکَ وَ عَظِیْمِ سُلْطَانِکَ فرشتے گھبرا گئے کہ ہم اس کا کتنا اجر لکھیں۔آخیر اللہ تعالیٰ سے انہوں نے عرض کی کہ تیرے ایک بندے نے ایک ایسا کلمہ کہا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ اسے کس طرح لکھیں ؟ پروردگار نے با وجود جاننے کے ان سے پوچھا کہ اس نے کیا کہا ہے؟
انہوں نے بیان کیا کہ اس نے یہ کلمہ کہا ہے۔ فرمایا: تم یو نہی اسے لکھ لو میں آپ اسے اپنی ملاقات کے وقت اس کا اجر دے دوں گا۔ (تفسیر ابن کثیر :جلد1صفحہ 46) (بکھرے موتی جلد سوئم صفحہ 60)

تازہ ترین خبریں