08:27 pm
زیتون کے بے شمار فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں اس کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہ تھا

زیتون کے بے شمار فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں اس کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہ تھا

08:27 pm

زیتون کے بے شمار فوائد سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں اس کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہ تھا. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سٹینفورڈ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”زیتون کے تیل میں چکنائی کا ایک ایسا جزو پایا جاتا ہے جوانسانی زندگی میں 30فیصد تک اضافہ کرسکتا ہے.“ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں کیڑوں پر تجربات کیے ہیں.انہوں نے بعض کیڑوں کو زیتون کے تیل میں پائی جانے والی یہ چکنائی دی جبکہ بعض کو اس کے بغیر رکھا. نتائج میں انہوں نے دیکھا کہ جن کیڑوں کو یہ چکنائی دی گئی تھی وہ دوسروں کی نسبت 30فیصد زیادہ زندہ رہے.
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر اینی برونیٹ کا کہنا تھا کہ ”چکنائی کی یہ قسم خلیوں پر عمررسیدگی کے اثرات کو کم کرتی ہے جس سے ان کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے.ہم جانتے ہیں کہ بسااوقات نظام انہضام میں ہونے والی تبدیلیاں ہماری عمر پر اثرانداز ہوتی ہیں.تجربات میں ہمیں توقع تھی کہ طویل عمر پانے والے کیڑوں کو دبلا پتلا ہونا چاہیے لیکن اس کے برعکس وہ دوسروں کی نسبت موٹے ہو گئے تھے. یہ ہمارے لیے کافی حیران کن تھا کیونکہ موٹاپا مصدقہ طور پر دل کی بیماریوں اور جلد موت کا پیش خیمہ ہوتا ہے.انہیں دوران تحقیق ہم ’مونو ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز‘ (Mono-unsaturated fatty acids)دیتے رہے تھے. یہ چکنائی کا وہ جزو ہے جو زیتون کے ساتھ ساتھ اخروٹ اورمگر ناشپاتی(Avocado) میں بھی پایا جاتا ہے. اس کے استعمال سے 100سالہ زندگی کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں