08:33 pm
تربوز کھائیے‘ صحت پائیے

تربوز کھائیے‘ صحت پائیے

08:33 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی تربوز بازار میں آنے لگتے ہیں. یہ پھل مزاج کے اعتبار سے سرد تر تیسرے درجے میں ہے۔معمولی سا دکھائی دینے والا یہ پھل اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے. ٹھنڈک پہنچانے کے سبب یہ گرمی کی پیاس کو بجھاتا ہے اور صفرے کے زور کو کم کرتا ہے. پیشاب آور ہے. اسی طرح صفراوی تپ، تپ محرقہ ، پیشاب کی جلن ، یرقان اور صفراوی اسہال میں مفید ہے. گرمی سے درد سر: گرمی سے ہونے والے درد سر میںبہت کارآمد ہے. اگر مریض کے سر پر ہاتھ لگانے سے گرم معلوم ہویا آگ کے قریب بیٹھنے یا دھوپ میں چلنے پھرنے سے سر درد کی شکایت محسوس ہوتی ہو تو ذیل کا نسخہ مفید ثابت ہوسکتا ہے
. تربوز کا گودا ململ کے باریک کپڑے میں ڈال کو اس کا پانی نچوڑ لیں اور ایک شیشے کے گلاس میں ڈال کر تھوڑی مصری ملا کر صبح کے وقت مریض کوپلائیں. سر درد سے آرام آ جائے گا.اسی طرح تربوز کے مغز کو کسی برتن میں ڈال کر خوب گھوٹیں یہاں تک کہ وہ مکھن کی طرح ملائم لیپ بن جائے. یہ لیپ مریض کے سر اور پیشانی پر مل دیں. اس سے سر درد کو فوری آرام ہوگا. قلب کی گرمی: یہ ایک مجرب نسخہ ہے. اس کو لگاتار ایک ہفتہ تک استعمال کریں تو دل کے امراض میں افاقہ ہوگا. تربوز کے بیج کا مغز دو تولہ رات کو پانی میں بھگو دیں. صبح چینی ملا کر چھان کر پی لیں. دل کی دھڑکن کے لئے: تربوز کا مغز ایک تولہ لے کر تھوڑے پانی میں ڈال کر گھوٹ لیں اور پھر چھان لیں. اس میں تھوڑی مصری ملا کر دن میںدو، تین بار پئیں. دن بہ دن فائدہ محسوس ہوگا. اس سے دل کی دھڑکن ، دل کی کمزوری کو مکمل آرام آ جائے گا. قبض دور کرنے کے لئے: اس تکلیف دہ بیماری کے لئے تربوز کا کئی روز تک استعمال کرنا مفید ہے. کیونکہ جہاں تربوز کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے وہیں تربوز لگاتار 10 دن تک کھانے سے قبض بھی دور ہوجاتی ہے. قے کا علاج: اگر کھانا کھانے کے بعد جگر میں جلن ہوتی ہو اور پھر قے ہو جاتی ہو اور قے میں کھایا ہوا کھانا زردی مائل ہو کر نکلتا ہو تو اس کے علاج کے لئے تربوز ایک بہترین شئے ہے. اس کے لئے روزانہ صبح کے وقت دو تولہ تربوز کا پانی تھوڑی مصری ملا کر پی لیں. معدے کی اصلاح ہو کر قے کی شکایت رفع ہو جائے گی. ویسے تو تربوز ایک میٹھا اور لذیذ پھل ہے لیکن اس پر کالی مرچ ، کالا زیرہ اور نمک چھڑک کر کھائیں تو نہ صرف اس کی لذت میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ہاضمے کی بہترین دوا بھی بن جاتا ہے. اس کے کھانے کے بعد لگاتار ڈکار آ کر بھوک چمک اٹھتی ہے۔

تازہ ترین خبریں