09:00 pm
سیب کے سرکہ آپ کیلئے کتنا فائدہ مند

سیب کے سرکہ آپ کیلئے کتنا فائدہ مند

09:00 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہچکیوں کا علاج ہچکیا ں آنے کی صورت میں ایک چائے کا چمچ سرکہ پی لیں، اس کا کھٹا ذائقہ ہچکیاں روک دےگا. گلے کی تکلیف میں راحت جیسے ہی آپ کو گلے کی تکلیف محسوس ہو ، ‘جراثیم کش’ سیب کا سرکہ استعمال کریں تاکہ انفیکشن سے بچ سکیں۔ایک چوتھائی کپ سرکے میں ایک چوتھائی کپ گرم پانی ملائیں اور ہر ایک گھنٹے بعد غرارے کریں. کولیسٹرول کو کم کرتا ہے سال 2006میں چوہوں پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق معلوم ہوا کہ سرکے میں موجود ایسیٹک ایسڈ ،بیڈ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے. بہتی ناک کو صاف کرتا ہے
اگلی بار اگر آپ سردی کا شکار ہوں تو سیب کا سرکہ اپنائیے. پوٹاشئیم اور ایسیٹک ایسڈ کا متحمل سرکہ جراثیم کی نمو(جو ناک کے نتھنوں کے جکڑنے کا سبب ہوسکتا ہے) سے بچاتا ہے. وزن کم کرنے میں مددگار سیب کاسرکہ آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے. کیوں کہ اس میں موجود ایسیٹک ایسڈ آپ کی بھوک کو کم کرتا ہے، میٹابولزم کو بڑھا دیتا ہے اور پانی کے جذب ہونے کو کم کردیتا ہے. توانائی بڑھاتا ہے ورزش اور کبھی کبھار زیادہ دباؤ جسم میں لیکٹک ایسڈ بڑھا دیتا ہے جس کے سبب تھکاوٹ ہوتی ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ سیب کے سرکے میں موجود امائنو ایسڈ اس کے خلاف لڑتے ہیں. مزید یہ کہ پوٹاشئیم اور انزائمز کا متحمل سیب کا سرکہ تھکن کے احساس میں آپ کو راحت بخشتا ہے۔

تازہ ترین خبریں