01:56 am
مہنگے پین کلرز سے نجات پائیں، اب گھر میں ہی پین کلرز بنائیں

مہنگے پین کلرز سے نجات پائیں، اب گھر میں ہی پین کلرز بنائیں

01:56 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مارکیٹوں میں ہر قسم کے درد کو بھگانے کے لیے بے پناہ پین کلرز موجود ہیں.کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ کی پہنچ سے دور ہوتے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو گھریلو اشیاءکے ذریعے چند پین کلرز بنانے سیکھائیں گے، جس کے بعد آپ کو مہنگے پین کلرز خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی
. ان پین کلرز کے تمام تراجزاءآپ کے گھر کے کچن میں موجود ہیں، جی ہاں! آپ کچن میں موجود مصالحوں اور سبزیوں سے ہر قسم کے درد کو دور بھگا سکتے ہیں. ٭نمک کا پانی کیا آپ جانتے ہیں کہ نمک آپ کے پاؤں کے درد کو دور کرنے میں کتنا مددگار ثابت ہوتا ہے.اگر آپ کے پاؤں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے سوجن کا شکار ہوگئے ہیں توآپ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک ڈال دیں اور اس پانی میں پاؤں رکھ کے تھوڑی دیر کے لیے بیٹھ جائیں. آپ کے پاؤں کی ساری سوجن منٹوں میں غائب ہوجائے گی. اس کے علاوہ نمک کا پانی دانت کے درد کے لیے بے حد مفید ہے. دانتوں کے ڈاکٹر بھی اکثر اوقات دانت کا درد ختم کرنے کے لیے نمک کا پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں. اس کے علاوہ گلے کی خراش ختم کرنے کے لیے نمک کا پانی فائدہ مند ہوتا ہے. ٭ اناناس اناناس میں پروٹین بریکنگ انزائمزوافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں، جو کہ نظام ہاضمہ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں.یہ انزائمز پیٹ کے درد کو دور کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں. ٭ انگور انگور آپ کے کمر اور پیٹھ کے درد کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ انگوروں کے ذریعے خون کا دورانیہ اچھا ہو جاتا ہے اور اس کے بیک پین بھی ختم ہوجاتا ہے. ٭سادہ پانی سادہ پانی بھی ایک طرح کا پین کلر ہے. سادے پانی سے آپ اپنے جسم کے اندرونی ٹیشوز کو دوبارہ سے بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. سادہ پانی آپ کے خون میں شامل ہونے کے نئے ٹیشوز کو بناتا ہے اور ٹیشوز کے ٹوٹ جانے سے جسم میں جو درد پیدا ہوتا ہے،اس کوبھی دور کرتا ہے. ٭ کافی کافی سر درد کے لیے خلاف لڑتی ہے. کافی پینے سے آپ کا سر درد اور آدھے سر کا درد منٹوں میں غائب ہوجاتا ہے. کافی میں موجود کیفین آپ کے جگر کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے. ٭ ٹماٹر کا جوس اکڑے ہوئے مسلز کو دور کرنے کا سب سے آسان حل ٹماٹر کا جوس ہے. ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ جو لوگ روزانہ ایک گلاس ٹماٹر کا جوس پیتے ہیں ان کے مسلز کبھی بھی اکڑن کا شکار نہیں ہوتے۔

تازہ ترین خبریں