01:57 am
کیا آپ سینڈوچ کے ان فوائد سے واقف ہیں

کیا آپ سینڈوچ کے ان فوائد سے واقف ہیں

01:57 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا میں تقریباً ہردوسرا شخص فاسٹ فوڈ کا شوقین ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ اب دنیا بھر میں کئی فاسٹ فوڈ کی دکانیں کھلتی جا رہی ہیں. لیکن ڈاکٹرزکا ماننا ہے کہ زیادہ تعداد فاسٹ فوڈ کھانا آپ کی صحت کے لیے مضر ہے۔مگر اب ڈاکٹرز کی یہ بات آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے غلط ثابت کردی ہے.آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانو ں نے ایک دلچسپ تحقیق کی ہے جس میں انھوں نے یہ بات جاننے کی کوشش کی ہے
کہ مختلف کیفیتوں میں کون سا سینڈ وچ کھانا آپ کے لیے بہتر ہوسکتا ہے. آکسفور ڈ یونیورسٹی کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ آم کی چٹنی اور چکن تکا والا سینڈوچ کھائیں گے تو یہ سینڈوچ آپ کو چاق و چوبند بنادے گا.یہ سینڈوچ کھاکے چاق و چوبند ہونے کی وجہ یہ ہے کہ مرغی میں موجود پروٹین ہمارے دماغ وہ کیمیکل پیدا کرتا ہے جس سے ہمارا جسم چاق و چوبند بن جاتا ہے. اس کے علاوہ چکن میں ایسے اجزاءبھی موجود ہوتے ہیںجو تھکن کو دور کرنے میں مددگار ہوتے ہیں.سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اگر آپ میٹنگ سے پہلے ایک سینڈوچ کھا لیں تو آپ کی دن بھر تھکن ختم ہوجاتی ہے اور آپ میٹنگ میں خوب ہشاش بشاش نظر آئیں گے. اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ رات کو پرسکون نیند سونا چاہتے ہیںتو آپ کو چاہیئے کہ آپ اسموکڈ ٹرکی اور کریم چیز کا سینڈوچ کھایا کریں.ٹرکی چکن میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو آپ کے دماغ کو سکون بخشتے ہیں ، جس کے باعث آپ پرسکون نیند سوتے ہیں. تحقیق کاروں نے اس بات کا بھی مشورہ دیا ہے کہ ورزش سے پہلے مونگ پھلی کے مکھن کا سینڈوچ اور سیب کھالیا جائے تو یہ صحت کے لیے انتہائی مفید ہے.چونکہ پینٹ بٹر میں بے حد پروٹین موجود ہوتا ہے جوکہ ہماری رگوں اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے پھیپڑوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے. اگر آپ کو رات میں ٹوٹی ٹوٹی نیند آتی ہے تو آپ ڈبل روٹی کے دو سلائس لیں اور ان کو سیکنے کے بعد اس پر چاکلیٹ لگاکے کھا لیں. اس کو کھانے سے آپ کو گہری نیند آئے گی. اگر آپ کا موڈ خراب ہے تو آپ تب بھی یہ سینڈوچ کھا سکتے ہیں، یہ چاکلیٹ سینڈوچ موڈ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا

تازہ ترین خبریں