11:11 am
پہلی نماز جمعہ جس مسجد میں ادا کی گئی،صدیوں مٹی تلے دبے رہنے کے بعد اچانک منظر عام پر آگئی،

پہلی نماز جمعہ جس مسجد میں ادا کی گئی،صدیوں مٹی تلے دبے رہنے کے بعد اچانک منظر عام پر آگئی،

11:11 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام کے نام پر بننے والی پہلی مسجد مسجد قبا ہے ۔ اسلام کی پہلی مسجد مسجد قبا ہےجو مدینہ منورہ سے باہر قبا کے مقام پر حضورؐ کے ہجرت مدینہ کے موقع بنائی گئی تھی جہاں حضورؐ نے آزادانہ پہلی نماز کی امامت کروائی تھی۔ اسلام کی ایک اور اہم اور تاریخی مسجد جواثا کے مقام پر بنائی گئی تھی جس کے متعلق اسلامی تاریخ میں درج ہے کہ یہ وہی مسجد ہے جہاں اسلام کا پہلا جمعہ پڑھایا گیا تھا
۔حوادث زمانہ نے اس مسجد کو اس کے آثارسمیت دبیز ریت تلے چھپا دیا تھا. مسجد جواثا صدیوں ریت میں دبی رہی جو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے علاقے الاحصا کے گاؤں کلابیہ سے برآمد ہوئی . مسجد کی ازسر نو تزئین و آرائش کا کام شروع ہوا ہے جو کہ مکمل ہو چکا ہے اور مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے. مسجد کا افتتاھ شہزادہ سعود بن نائف نے کیا ۔مسجد کھلنے کے بعد عوام کی کثیر تعداد مسجد کی زیارت کیلئے الاحصا کے گاؤں کلابیہ پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں