11:14 am
خانہ کعبہ کے بالکل سامنے مکہ ٹاور کا سب سے اوپر والا کمرہ کس کے لیے مخصوص ہے

خانہ کعبہ کے بالکل سامنے مکہ ٹاور کا سب سے اوپر والا کمرہ کس کے لیے مخصوص ہے

11:14 am

شاس عمارت کی چوٹی زمین سے 607 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور بلند ترین مقام پر ایک خوبصورت سنہرا ہلال بنایا گیا ہے جس کی چمک میلوں دور سے آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔ چوٹی کے عین نیچے، سنہری ہلال کی بنیاد میں ایک خاص کمرہ بنایا گیا ہے
جسے کائنات کے خالق کی عبادت کے لئے وقف کیا گیا ہے۔رپوٹس بتاتی ہیں کہ یہ دنیا کا بلند ترین عبادت خانہ ہے ۔ نماز کے لئے بنائے گئے اس کمرے تک پہنچنے کے لئے ہائی سپیڈ لفٹ استعمال کرنا پڑتی ہے جو عمارت کے ٹاپ فلور تک جاتی ہے۔ اس کے بعد 18 میٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا جا سکتا ہے یا اس کے لئے دنیا کی بلند ترین چئیر لفٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ عمارت کی تعمیر کے لئے کام کرنے والے انجینئروں کا کہنا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی کرنے والے چاہتے تھے کہ کعبتہ اللہ کے پاکیزہ اور روح پرور نظارے کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ تعمیر کی جائے جس کی تکمیل کے لئے بلند ترین مقام پر واقع ہلال کے اندر یہ خاص کمرہ تعمیر کیا گیا جہاں مسلمان باری تعالیٰ کی عظمتوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں