01:36 pm
بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت آگیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت آگیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

01:36 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اب بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت آگیا ہے۔دفتر خارجہ میں خصوصی کمیٹی برائے کشمیر امور کے اجلاس کی میڈیا بریفنگ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریخٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو اسے سرپرائز دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر کی جانب پیش قدمی تو بھول ہی جائے، تاہم اب بھارت سے پچھلا قبضہ چھڑوانے کا وقت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا ایک ایک انچ محفوظ ہے۔مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے کشمیر کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے، ایک سرد خانے میں پڑے ہوئے مسئلے کو پوری دنیا کے لیے فلیش پوائنٹ بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم تسلی رکھے، مسلح افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے. لیے تیار ہیں جہاں وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا ہے جبکہ دو روز میں بھارت کے 5 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ و گولہ باری کا محتاط طریقے سے جواب دے رہے ہیں اور بھارتی افواج کی متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ایک مرتبہ پھر انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے موجودہ صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز سے غداری ہوگی۔میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو 2001 سے جاری عالمی دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں