03:23 pm
تولیے میں برف ڈال کر مساج کریں ، ایسا فائدہ حاصل ہوگاکہ آپ اسے اپنی عادت بنا لیں گے

تولیے میں برف ڈال کر مساج کریں ، ایسا فائدہ حاصل ہوگاکہ آپ اسے اپنی عادت بنا لیں گے

03:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تولیے میں برف ڈالر اسے جسم کے مخصوص حصے پر مساج کریں ، ایسا فائدہ حاصل ہوگاکہ آپ اسے اپنی عادت بنا لیں گے ۔۔چِکُن گنیا ایک وائرل انفیکشن ہے جو ایڈیس ایگپٹی مچھروں کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ اس وائرل کے سبب بخار، شدید جوڑوں کا درد اور جسم پرریشزپر جاتےہیں۔تمام علامات میں سے جوڑوں کا درد چِکُن گنیا کی سب سے مختلف علامت ہے۔عموماً چِکُن گنیا کے سبب ہونے والا جوڑوں کا درد ایک یا دو ہفتوں تک رہتا ہے،تاہم بعض صورتوں میں یہ درد مہینوں یا اس سے بھی زیادہ رہ سکتا ہے۔ جبکہ جوڑوں کے درد کیلئے کوئی مخصوص علاج نہیں ہے، ماہرین مریضوں کو چِکُن گنیا کے بخار کے دوران اور بعد میں تیزی سے صحتیاب ہونے کیلئے باقاعدہ اور صحت مندغذا تجویز کرتے ہیں ۔
پھل اور سبزیوں پر مبنی صحت مند غذا کھائیے۔ادرک کی چائے اور سبز چائے پی جیئے، یہ سوجن کو آرام دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔خوب پانی پی جیئے تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے پچ سکیں۔اس بات کو یقینی بنائیے کے آپ مطلوبہ مقدار میں نیند لے رہے ہیں تاکہ آپ کا جسم آرام کر سکے اور جوڑوں کے درد سے تیزی سے صحتیاب ہو۔جوڑوں پر ناریل کے تیل کا ہلکا مساج ، جوڑوں کے درد میں آرام بخشتا ہے۔جوڑوں پر تولیے میں برف لپیٹ کر مساج کرنے سے سوجن اور درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ریشز کیلئے زیتون کے تیل اور وٹامن ای کو ملاکر متاثرہ جگہ پر لگایا جا سکتا ہے۔