12:44 am
بھارتیوں نے عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دیدیا،جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیا امیدیں باندھ لیں؟

بھارتیوں نے عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دیدیا،جنرل قمر جاوید باجوہ سے کیا امیدیں باندھ لیں؟

12:44 am

بھارتی مندو بین نے وزیر اعظم عمران خان کو ایشیاء کی مقبول ترین شخصیت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں چاہنے والے ہیں۔عمران خان و زیراعظم بننے سے پہلے بھی دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔ ان کے وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کا رشتہ مزید گہرا ہو گیا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں
۔اگر بات کریں بھارتیوں کی تو وزیراعظم عمران خان ان میں بھی بہت مقبول ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم کی نمائش لندن میں منعقد ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی سمیت دنیا بھر کی 400 سے زائد معروف شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں پاکستان کے نامور ماہر آئین و قانون ، چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشاد نے نیشنل دیمو کریٹک فاؤنڈیشن کی جانب سے ملالہ یوسفزئی ، معروف ہدایت کار امجد خان، سنجے سنگلا، اور شاہد خان کو گولڈ میڈل پیش کئے۔ میڈیا رپورٹس کے ملالہ یوسف زئی کی فلم کی نمائش کے موقع پر بھارت ، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے کنور محمد دلشاد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایشیا ء کی مقبول ترین شخصیت ہیں اور ان سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے دور حکومت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کا دور شروع ہوگا اور کئی متنازعہ معاملات کا حل نکل آئے گا اور وزیر اعظم عمران خان کو مغرب میں بھی پذیرائی مل رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کے حوالے سے 1960ء کی دہائی کی طرز پر بین الاقوامی برادری میں اعتماد کی فضا ء پیدا ہوگی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن پر عمل در آمد سے خطہ میں امن و آشتی کی فضا ء پیدا ہوگی۔واضح رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھار ت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے۔وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دسویں نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبریں

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلو چ رجمنٹ ایبٹ آباد کاد ورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلو چ رجمنٹ ایبٹ آباد کاد ورہ

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی 

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ۔۔۔۔ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی 

 سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ شاہ محمود قریشی

سول سوسائیٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں۔ شاہ محمود قریشی

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کے پی ایل نے ثابت کیاہے کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ عمر ایوب

کے پی ایل نے ثابت کیاہے کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ عمر ایوب

نذیر چوہان نے ترین گروپ کو خیرباد کہہ دیا 

نذیر چوہان نے ترین گروپ کو خیرباد کہہ دیا