12:46 am
کیا آپ جانتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں ؟ وہ ہائوس وائف نہیں بلکہ کیا کام کیا کرتی ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہلیہ کون ہیں ؟ وہ ہائوس وائف نہیں بلکہ کیا کام کیا کرتی ہیں

12:46 am

لاہور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ ہائوس وائف نہیں بلکہ کالج پروفیسر ، وزیراعلیٰ بننے کے بعد عثمان بزدار نے اہلیہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جس پرانہوں نے استعفے کے بجائے طویل رخصت لے لی، سینئر کالم نگار محمد عامر خاکوانی کا اپنے کالم میں تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار عامر خاکوانی نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اہلیہ ہائوس وائف نہیں بلکہ لاہور کے ایک کالج میں پڑھاتی ہیں۔ عامر خاکوانی لکھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کا اتفاق نہیں ہوا، مگرسینئر ایڈیٹروں سے ان کی ایک ملاقات ہوچکی
، ہمارے سینئر ساتھیوں نے عثمان بزدار کے بارے میں منفی تاثر نہیں دیا۔ان کو جاننے والے اکثر لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ ایک شریف، معقول آدمی ہیں اور اتنے کمزور بھی نہیں جتنا تصور کیا جا رہا ہے۔اللہ کرے ایسا ہی ہو۔ ڈی جی خان کے ایک صحافی دوست نے گپ شپ میں بتایا کہ وزیراعلیٰ کی اہلیہ اپنے شہر کے کالج میں پڑھاتی تھیں۔بزدار صاحب نے پہلے تو بیگم سے استعفے کا مطالبہ کیا ، ظاہر ہے خاتون خانہ پریشان ہوئی ہوں گی کہ وزیراعلیٰ آپ بنیں اور نوکری میں چھوڑ دوں۔شنید ہے کہ پھر طویل رخصت کا حل نکالا گیا۔ عثمان بزدار کے ایک بھائی کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ پولیس میں ملازم تھا،بڑے بھائی نے غریب کی نوکری ختم کرا دی۔ایک اور کزن سے بھی یہی مطالبہ کیا، وہ سرکاری ملازمت میں تھا۔اسے کہا کہ عمران خان کا یہی ویژن ہے ، سرکاری ملازمت رکھو یا مجھ سے تعلق۔ اس نے کہا کہ آپ کی نوکری کچی اور میری ملازمت پکی ہے، اپنی وزارت اعلیٰ آپ چلائیں، ہم اس دوران آپ سے کوئی تعلق ہی نہیں رکھیں گے۔معلوم نہیں کہ صحافی دوست کی یہ حکایت کس حد تک درست ہے ، مگر سن کر اچھا لگا۔ اگر اس طرح کا رویہ روا رکھا گیا تو پھر یقیناً اس کے اثرات بھی سامنے آ ئیں گے۔ عثمان بزدار کو بہرحال اپنی سلیکشن ابھی درست ثابت کرنا ہے۔ قبضہ مافیا کے اعلان کا انہوں نے جرات مندانہ اعلان کیا ہے۔اس پر اگر وہ بھرپور طریقے سے عمل درآمد کرا دیتے ہیں تو پھر عوامی حمایت اورتائید انہیں حاصل ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبریں

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری 29جون کو طلب

امن  سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

امن سب کی خواہش :افغان قیادت ماضی کو بھول کر پاکستان پر اعتماد کرے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی،باڑا مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں،کروڑوں کا نقصان

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

کراچی پر کینیڈا سے حکمرانی کی جا رہی ہے، یونس میمن سندھ کا اصل حکمران ہے،چیف جسٹس

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

عمران خان کوبجٹ آئی ایم ایف کے ملازموں نے تیارکرکے دیا، بلاول زرداری

 حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

 شوبازشریف نے پنجاب کو 1200ارب کے قرضوں کی دلدل میں دھکیلا،فردوس

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے شہبازشریف کو کلین بولڈ کردیا،فواد چوہدری

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا شدید گرم علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ

وزیرخزانہ پنجاب آئندہ مالی سال کا 2600 ارب روپے کا بجٹ  آج پیش کرینگے

وزیرخزانہ پنجاب آئندہ مالی سال کا 2600 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرینگے