01:23 pm
دس محرم الحرام اور ایک یہودی

دس محرم الحرام اور ایک یہودی

01:23 pm

ایک غریب شخص نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ مل کر عاشورہ کے دن روزہ رکھا۔ان کے پاس کھانے کو کچھ نہ تھا لہٰذا وہ خوراک کی تلاش میں گھر سے نکلا تا کہ افطاری کااہتمام کر سکے لیکن کچھ نہ ملا۔پھروہ سناروں کے بازار میں داخل ہوا اور ایک آدمی کو دیکھا کہ اپنی دُکان میں قیمتی چمڑے کے ٹکڑے بچھا کر ان پر سونے چاندی کے ڈھیر اُلٹ رہا ہے۔وہ اس کے پاس گیا اور سلام کر کے کہا:”جناب! میں حاجت مند ہوں،ممکن ہو تو مجھے ایک درہم قرض دے دوتا کہ میں اپنے گھر والوں کے لئے افطاری کا سامان خرید سکوں، میں آج کے بابرکت دن آپ کے لئے دعا کروں گا۔”
لیکن سنار نے اپنامنہ پھیر لیا اور فقیر کو کچھ نہ دیا، فقیرکادل ٹوٹ گیا۔وہ واپس آرہا تھا اور اس کے آنسو رُخسار پر بہہ رہے تھے کہ سنار کے ایک یہودی پڑوسی نے اسے دیکھ لیا اور دُکان سے نکل کر اس فقیر کے پاس آیا اورکہنے لگا: ”میں تجھے دیکھ رہا تھا کہ تو میرے فلاں پڑوسی سنار سے کچھ بات کر رہا تھا؟” فقیر نے بتایا:”میں نے اس سے ایک درہم مانگا تھا تا کہ اپنے گھر والوں کی افطاری کا بندوبست کر سکوں لیکن اس نے مجھے خالی لوٹا دیا، میں نے اسے یہ بھی کہا تھا کہ میں آج کے بابرکت دن تمہارے حق میں دعا کروں گا۔”یہودی نے پوچھا: ”آج کون سا دن ہے؟” فقیر نے اسے بتایا: ”آج عاشورہ کا دن ہے اور پھر اس کے بعض فضائل بیان کئے۔تو یہودی نے اس فقیر کو دس درہم دئیے اور کہا: ”اس دن کی عظمت کی خاطریہ قبول کر لواور اپنے گھر والوں پر خرچ کرو۔” فقیر وہاں سے روانہ ہوا تو اس کادل خوشی سے پھولا ہوا تھا۔اس نے گھر والوں پر اچھی طرح خرچ کیا۔جب رات ہوئی تو اس مسلمان سنار نے خواب دیکھاکہ قیامت قائم ہو چکی ہے ۔ پیاس اور مصائب شدت اختیار کر چکے ہیں۔ پھراس نے اچانک ایک سفید موتیوں کا محل دیکھا جس کے دروازے یاقوت کے تھے ۔اس نے سر اٹھا کر کہا: ”اے اس محل کے مالک !مجھے تھوڑا سا پانی پلادے۔”تو اسے ایک آواز سنائی دی : ”کل شام تک یہ محل تیرا تھا لیکن جب تو نے فقیر کا دل توڑا اور اسے کچھ نہ دیا تو اس محل سے تیرا نام مٹا کر تیرے اُس یہودی پڑوسی کا نام لکھ دیا گیا ہے جس نے اس فقیر کی حاجت پوری کی اور اس کو دس درہم دئیے۔” چنانچہ، بیدار ہونے کے بعدسنار گھبراتے ہوئے اور خود کو ملامت کرتے ہوئے اپنے یہودی پڑوسی کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”تم میرے پڑوسی ہو، میرا تم پر حق ہے اور مجھے تم سے ایک ضروری کام ہے ۔” یہودی نے پوچھا : ”بتاؤ! کیا حاجت ہے؟” اس نے کہا: ”کل شام تم نے جو دس د رہم فقیر کو دئیے تھے ان کا ثواب سو درہم کے بدلے مجھے دے دو ۔”تو اس نے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ کی قسم! میں ایک لاکھ دینار کے بدلے بھی نہ دوں گا بلکہ اگر آپ نے اس محل کے دروازے میں بھی داخل ہونے کی خواہش کی جو آپ نے کل رات خواب میں دیکھا تھا تومیں اس کی بھی اجازت نہ دوں گا۔”مسلمان سنارنے پوچھا : ”آپ کو اس راز کی خبر کیسے ہوئی؟” تویہودی نے جواب دیا: ”اس کی خبر مجھے اس ذا ت نے دی ہے جو کسی بھی چیز کو کہتی ہے: ”ہوجاتو وہ ہوجاتی ہے۔”اور میں گواہی دیتاہوں کہ الہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتاہے، اس کا کوئی شریک نہیں اوریہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمدِ مصطفی ﷺ اس کے خاص بندے اوررسول ہیں۔”

تازہ ترین خبریں

 ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ریڈ زون مقبوضہ کشمیرکا منظر پیش کررہا ہے،حنا پرویز بٹ

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

ملک کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔۔ مقامی قرض کتنے سو کھرب تک پہنچ گیا، جان کر پوری قوم سر پکڑ لے گی

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

اپوزیشن کا احتجاج: ریڈزون میں1800 سے زائد اہلکار تعینات،اضافی سکیورٹی کیمرے نصب

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مشرف نے شریف خاندان کو این آر او دیا ،عمران کبھی نہیں دے گا،شہباز گل

مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی

مفتی قوی کی انتہائی واحیات گفتگو۔۔۔!! حریم شاہ کے ساتھ ایک اورویڈیولیک ہوگئی

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی:کیوں نہ وزیراعظم کو جرمانہ کردوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

لاپتہ شہری کی عدم بازیابی:کیوں نہ وزیراعظم کو جرمانہ کردوں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

نیب ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

نیب ریفرنس : نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق

آپ کومعلوم ہے کہ مفتی عبدالقوی 2روز سے حریم شاہ کیساتھ کیاشرمناک کام کررہے تھے

آپ کومعلوم ہے کہ مفتی عبدالقوی 2روز سے حریم شاہ کیساتھ کیاشرمناک کام کررہے تھے

اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ،کراچی میں کیا ہونے والاہے ،شہرقائدکے باسیوں کوبڑی خبرسنادی گئی

اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ،کراچی میں کیا ہونے والاہے ،شہرقائدکے باسیوں کوبڑی خبرسنادی گئی

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے،عوام آرہے ہیں،مریم ا ورنگزیب

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے،عوام آرہے ہیں،مریم ا ورنگزیب

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں ،حکومت نے سکولز دوبارہ بندکرنے کااشارہ دیدیا

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں ،حکومت نے سکولز دوبارہ بندکرنے کااشارہ دیدیا

پیپلزپارٹی اپوزیشن سے ڈبل گیم کر رہی ہے،وزیرخارجہ

پیپلزپارٹی اپوزیشن سے ڈبل گیم کر رہی ہے،وزیرخارجہ

لندن فلیٹس: نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر

لندن فلیٹس: نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر

بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے معذرت

بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے معذرت